Tuesday, 31 January 2017

گاندھی ہاسپٹل میں نرسوں کا احتجاج جاری

گاندھی ہاسپٹل میں نرسوں کا احتجاج جاری


گاندھی ہاسپٹل میں نرسوں کا احتجاج جاری ہے ۔ ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نرسیں احتجاج کررہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق میں بھی ان سے وعدہ کیا گیا تھا لیکن اسے پورا نہیں کیا گیا ۔ نرسوں نے مطالبات کی یکسوئی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
نابالغ لڑکی کوزبردستی جسم فروشی کے دلدل میں ڈھکیلنے کا الزام ، میاں بیوی گرفتار

نابالغ لڑکی کوزبردستی جسم فروشی کے دلدل میں ڈھکیلنے کا الزام ، میاں بیوی گرفتار



نابالغ لڑکی کو جسم فروشی کے دلدل میں ڈھکیلنے والے ایک جوڑے کو لنگر حوض پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فہیم اور اس کی بیوی شاہین بیگم لڑکی کو کام دلانے کے بہانے اسے جسم فروشی پر مجبور کرتے آرہے تھے۔ بتایا گیا کہ فہیم اور شاہین کے چنگل سے بچ نکلنے میں متاثرہ لڑکی کامیاب ہوئی اور جب اس نے اپنی ماں کو تفصیلات بتائی تو پولیس نے حرکت میں آگے ہوئے فہیم اور اس کی بیوی شاہین بیگم کو گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کو کام دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اس سے زبردستی جسم فروشی کرائی جارہی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ ایک اور خاتون کو بھی فہیم اور شاہین کے چنگل سے آزاد کرایا گیا ہے اور دونوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فہیم کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔
بھکتا رام داس لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا افتتاح

بھکتا رام داس لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا افتتاح



وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع کھمم کے پالیر میں کسانوں کے مسائل کی
یکسوئی کے سلسلے میں بھکتا رام داس لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راو ‘ وزیرآبپاشی ہریش راو اور دوسرے قائدین بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی کھمم میں مختلف پراجکٹس کا بھی جائزہ لیں گے ۔
حافظ سعید کو لاہور میں نظر بند کردیا گیا

حافظ سعید کو لاہور میں نظر بند کردیا گیا



چھبیس گیارہ ممبئی حملوں کے پاکستانی منصوبہ ساز حافظ سعید کو لاہور میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ سعید کو چوبرجی میں واقع ان کے دفتر سے تحویل میں لیا گیا ۔ حافظ سعید کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے رہنماؤں کی دوستی کی وجہ سے بڑے دباؤ کے بعد انہیں نظر بند کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر بندی کے احکام ہندوستان اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے ہیں اورمجبوریوں کی وجہ سے پاکستان نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ حافظ سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر ہمارے دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے وہ کشمیر کی حمایت سے ہمیں پیچھے ہٹاسکتے ہیں تو یہ ممکن نہیں ہے ۔
آدتیہ ناتھ نے مغربی اترپردیش کا تقابل کشمیر سے کیا

آدتیہ ناتھ نے مغربی اترپردیش کا تقابل کشمیر سے کیا



بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے مغربی اترپردیش کا تقابل کشمیر سے کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی اترپردیش میں اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور یہ سابق میں کشمیر کے حالات کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندووں کی آبادی والے قصبوں میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج کی حکومتوں کے دوران ظلم ڈھایا گیا اور مجبوراً انہیں اپنا گھر بار چھوڑ کر جانا پڑا ہے ۔ سماج وادی پارٹی ہندووں کی مجبوری سمجھ نہیں پاتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات پر فوری توجہ نہیں دی گئی تو 1990 میں کشمیر کے جو حالات تھے وہیں مغربی اترپردیش کے ہوجائیں گے ۔
یوگیوں کو جھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئے :  رام گوپال یادو

یوگیوں کو جھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئے : رام گوپال یادو



سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و رکن راجیہ سبھا رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال کے اندر رام مندر کی تعمیرکے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیاہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام گوپال یادو نے کہا کہ یوگیوں کو جھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئے ملائم سنگھ یادو کی طرف سے کانگریس کے ساتھ ایس پی کے اتحاد پر کی جارہی مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے رام گوپال یادو نے کہا کہ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے درمیان ہوا ہے اور یہ معاہدہ کامیاب ہوچکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تین سو سیٹیں جیتنے جارہے ہیں اور ہمارے ساتھ کون مہم چلاتا ہے یہ معنی نہیں رکھتا ۔
شیو پال نئی پارٹی قائم کریں گے

شیو پال نئی پارٹی قائم کریں گے



اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی کے یادو خاندان میں اختلافات کا آج نیا موڑ سامنے آیا ہے ۔ وزیراعلی اکھیلیش سنگھ یادو کے چچا شیوپال یادو نے سماج وادی پارٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ گیارہ مارچ کے بعد وہ نئی پارٹی قائم کریں گے۔ اپنی تقریر میں شیوپال یادو نے اکھیلیش سنگھ یادو پر کئی وفادار لیڈرس کو ٹکٹ نہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو جو نشستیں دی گئی ہیں وہ وہاں سے کامیاب نہیں ہوپائے گی ۔
ہم وعدے سنتے رہے لیکن کچھ ہوا نہیں

ہم وعدے سنتے رہے لیکن کچھ ہوا نہیں

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری



نے پارلیمنٹ میں صدرجمہوریہ کے خطبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سال کی اچھی شروعات ہوئی ہے اس سے پہلے بھی ہم وعدے سنتے رہے لیکن کچھ ہوا نہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اکتیس دسمبر کو وزیراعظم کی طرف سے کی گئی تقریر کیب عد چار بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ کیا ترقی ایسی ہوتی ہے جہاں عوام پر بوجھ ڈالا جاتا ہے ۔
مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام

مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام



کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑا سوال نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے اور اس معاملہ میں حکومت پوری طرح سے فیل ہوچکی ہے ۔
اجلاس عوام کے مفاد میں ہوگا

اجلاس عوام کے مفاد میں ہوگا



وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کو لے کر کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ اجلاس عوام کے مفاد میں ہوگا ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ کے ساتھ ساتھ تمام مسائل پر مباحث ہونے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار بجٹ یکم فروری کو ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں پہلے بجٹ شام 5 بجے پیش کیا جاتا تھا جب اٹل بہاری واجپائی کی حکومت تھی جب سے اسے وقت تبدیل کرتے ہوئے صبح میں کیا گیا ۔ اب ایک نئی روایات کا آغاز ہورہا ہے بجٹ ایک مہینہ پہلے آرہا ہے اور اس کے ساتھ ریل بجٹ بھی جوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجٹ پر اچھے مباحث ہوں گے اور وہ تمام سیاسی جماعتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اجلاس میں عوامی مفاد سے متعلق مباحث کیلئے تعاون کریں گے ۔
نوٹ بندی کا فیصلہ کالے دھن اور جعلی نوٹوں سے نمٹنے کیلئے لیا گیا

نوٹ بندی کا فیصلہ کالے دھن اور جعلی نوٹوں سے نمٹنے کیلئے لیا گیا




صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ کالے دھن اور بدعنوانیوں سے لڑنے کے لئے لیاگیاتھا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے عام بجٹ اور ریلوے بجٹ کے انضام کو بھی تاریخی قراردیا۔ پرنب مکرجی نے اپنی تقریر کے دوران حکومت کی مختلف اسکیموں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فوجوں نے دہشت گردوں کوٹھکانوں پر کامیاب سرجیکل حملہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ نومبر دوہزار سوالہ کو حکومت نے کالے دھن ،بدعنوانیوں اور نقلی کرنسی سے نمٹنے کے لئے نوٹ بندی کافیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کے مفاد کے لئے جرأ ت مندانہ فیصلے کرچکی ہے۔ ان کایہ بھی کہناتھا کہ ون رینک ون پنشین کے قدیم مطالبہ کو بھی پورا کیاگیا۔ ساتویں پے کمیشن کی عمل آوری سے پچاس لاکھ ملازمین اور پینتیس لاکھ پنشنرس کو فائدہ ہواہے۔ صدرجمہوریہ نے بیٹی بچاؤ ،۔بیٹی پڑھاؤ مہم کا ذکرکرتے ہوئے اولمپکس میں شاندارمظاہرکرنے والی پی وی سندھو، ساکشی ملک، اور دیپاپرامر کا بھی ستائش کی۔

اس سے پہلے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی بگھی کے ذریعہ پارلیمنٹ پہنچے۔ صدرجمہوریہ کے ہمراہ حفاظتی دستے بھی گھوڑوں پر سوار نظرآئے۔

Monday, 30 January 2017

Saturday, 28 January 2017

بھینسوں کی لڑائی والے کھیل کمبالا کی بحالی کا مطالبہ

بھینسوں کی لڑائی والے کھیل کمبالا کی بحالی کا مطالبہ



بھینسوں کی لڑائی والے کھیل کمبالا کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کرناٹک کے منگلور میں احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے علاوہ طلبہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔ عوام اس کھیل کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ پولیس کو احتجاجیوں کو قابو میں کرنے کیلئے کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی عوام کی طرف سے روایتی بینڈ باجے کے ساتھ جلوس بھی نکالا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں کسان بھی اس جلوس میں شریک ہوئے ۔ یہ احتجاج اب کرناٹک کے دوسرے علاقوں میں بھی پھیل چکا ہے ۔
بھنسالی پر ہوئے حملے کی فلمی شخصیتوں کی طرف سے مذمت

بھنسالی پر ہوئے حملے کی فلمی شخصیتوں کی طرف سے مذمت



فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی پر ہوئے حملے کی فلمی شخصیتوں کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ سینئر فلم اسٹار رضا مراد نے کہا ہے کہ فلمی صنعت اشرار کا آسان نشانہ بن گئی ہے اب ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ فلمی کہانی کو پہلے تمام تنظیموں کے پاس بھیج کر اس کی منظوری حاصل کی جائے اور بعدمیں فلم بنائی جائے۔ ایسے لوگ فلم سینسر بورڈ کا کام کریں گے۔ اس کے لئے کیاہر گلی میں سینسر بورڈ قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ایک وفد کو اس سلسلے میں حکومت سے نمائندگی کرنی چاہیے۔
مشہور فلم ساز شیم بنگل نے بھی پدما وتی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیام بنگل نے کہا کہ اگر کسی کوکسی بات پر اعتراض ہے تواس سلسلے میں بات کی جاسکتی ہے یا پھر قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن تشدد کا استعمال مناسب نہیں ہے۔

دوسری طرف سنجے لیلبھنسالی پر مبینہ حملے میں ملوث کرانی سینا کے بانی لوکیندرسنگھ کالوی نے کہا ہے کہ تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنے کی اجازت نہیں د ی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کو مسخ کیاگیاتوہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ اس موقع پرانہوں نے یہ بھی کہا کہ جودھابائی تھی ہی نہیں لیکن اس کا فرضی کردار بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پدما وتی فلم میں تاریخ سے ہٹے ہوئے واقعات کو پیش کیاجانا قابل مذمت ہے۔ لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔
ہندو واہنی نے بی جے پی سے ناراض ہوکر اپنے امیدواروں کو انتخابات میں اتار دیا

ہندو واہنی نے بی جے پی سے ناراض ہوکر اپنے امیدواروں کو انتخابات میں اتار دیا



دوسری طرف بی جے پی کی محاذی تنظیم ہندو واہنی نے بی جے پی سے ناراض ہوکر بعض اپنے امیدواروں کو انتخابات میں اتار دیا ہے ۔ ہندو واہنی کے مقامی لیڈر سنیل سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی اعلی قیادت کی طرف سے ان کے گرو یوگی آدتیہ ناتھ کی 2014 سے توہین کی جاتی رہی ہے اور اس توہین کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ۔ بی جے پی کے اسی رویہ کی وجہ سے ہم نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔
دوسری طرف یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندو واہنی کی طرف سے امیدوار اتارے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ کچھ لوگ پیسوں کیلئے اور بہکاوے میں آکر اس طرح کی حرکت کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ آدتیہ ناتھ نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی امیدواروں کیلئے مہم چلائیں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی سے انہیں کوئی شکایت نہیں ہے اور وہ پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں۔ اور بی جے پی بھاری اکثریت سے انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

دوسری طرف اترپردیش ‘ غازی پور کے ظہورآباد حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکنوں نے آج لکھنو میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے پاس دھرنا دیتے ہوئے ریاست کی اعلی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بی جے پی کارکن ٹکٹوں کے بٹوارے کو لے کر ناراض دکھائی دیئے ۔ بعض کارکن جذباتی دیکھے گئے اور ان کی آنکھ سے آنسو بھی رواں تھے ۔ ایک کارکن نے بتایا کہ اوم پرکاش نامی شخص کو ٹکٹ دیا گیا جبکہ مستحق امیدوار کو نظر انداز کردیا گیا ۔ احتجاجیوں کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد میں پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔
پنجاب کے ساتھ بادل حکومت نے ناانصافی کی ہے

پنجاب کے ساتھ بادل حکومت نے ناانصافی کی ہے



کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی پنجاب میں انتخابی مہم جاری ہے۔ آج جلال آبادمیں راہول گاندھی نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر بادل حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پنجاب آج ملک کو جان دیتاہے لیکن پنجاب کے ساتھ بادل حکومت نے ناانصافی کی ہے۔ کسان پریشان ہیں نشے کی وجہ سے نوجوان تباہ ہورہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پنجاب کے لوگ آج دنیابھرمیں اپنی قابلیت کی وجہ سے نام کمارہے ہیں ۔انہوں نے اٹلی میں ایک واقعہ کا ذکرکیا اورکہا کہ پنجاب کے شہریوں کو کانگریس نے ہمیشہ سے نمایاں اہمیت دی ہے۔ اور اقتدار ملتاہے توریاست کی ترقی کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے۔
بی جے پی نے اترپردیش انتخابات کے لئے جاری کیا منشور

بی جے پی نے اترپردیش انتخابات کے لئے جاری کیا منشور



بی جے پی نے اترپردیش انتخابات کے لئے اپنا منشورجاری کردیاہے۔ لکھنومیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جو جنتا کا کام کرے گا وہی اترپردیش میں راج کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ عوامی مسائل اور ملاقاتوں کے بعد بی جے پی نے اپنے منشور کو قطیعت دی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ نو حصوں میں اس منشور کو تقسیم کیاگیاہے۔ نہ غنڈہ راج نہ بھرشٹاچار۔ہر یوا کو ملے گا روزگار، غریبی سے مکتی کا سپنا سہکار، بنیادی وکاس مضبوط آدھار، اور صحت مند ہوہر گھر ہر خاندان ، ان نعروں کے ساتھ منشور کو تیارکیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت غنڈوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ لیکن بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد غنڈہ گردی کا خاتمہ کردیاجائے گا۔

Friday, 27 January 2017

جگتیال کے مٹ پلی میں قومی شاہراہ پر حادثہ

جگتیال کے مٹ پلی میں قومی شاہراہ پر حادثہ



جگتیال کے مٹ پلی میں قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ نظام آباد سے کریم نگر آنے والی لاری اور کریمنگر سے نظام آباد جانے والی لاریوں کے ٹکراجانے سے دونوں لاریاں تباہ ہوگئیں تاہم لاریوں میں سوار ڈرائیورمعمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری

نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری




نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری ہے ۔ سکندرآباد کے ترملگیری میں اس سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر کانگریسی قائدین نے شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے نوٹ بندی فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے کہا کہ نوٹ بندی کا اثر چند مہینوں کا نہیں بلکہ آنے والے سالوں پر بھی اس کا اثر برقرار رہیگا۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے بھی کہا کہ عوام اس فیصلے سے کافی متاثرہوئے ہیں ۔ غریب ‘ کسان اور بافندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جانا ریڈی نے نوٹ بندی سے پیدا اثرات کو عوام تک پہونچانے کا بھی کارکنوں کو مشورہ دیا۔
دہلی میں صفائی عملے کی ہڑتال

دہلی میں صفائی عملے کی ہڑتال



دہلی میں صفائی عملے کی ہڑتال اب بھی جاری ہے۔ ملازمین نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات قبول نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ صفائی ملازمین کی طرف سے سیاہ جھنڈیوں کے ساتھ ریالی نکالی گئی اور دہلی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
مخنس کے ساتھ شادی کافی سرخیوں میں

مخنس کے ساتھ شادی کافی سرخیوں میں



اڑیسہ کے بھوبنیشور میں ایک شخص کی مخنس کے ساتھ شادی کافی سرخیوں میں ہے ۔ اس جوڑے کے درمیان ہندو رواج کے مطابق شادی انجام دی گئی ۔ باسو دیو جو کہ پہلے سے چار بچوں کا باپ ہے لیکن اس کی طلاق ہوچکی تھی اس نے سوشیل ویب سائٹ پر دوستی کے بعد مخنس میگھا کو شادی کی پیشکش کی ۔ مخالفتوں کے باوجود دونوں نے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ شادی میں میگھا کے ساتھیوں کی کثیر تعداد شریک رہی جو رقص کررہے تھے ۔اس موقع پر میگھا نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مخنس شادی نہیں کرسکتے لیکن وہ اسے غلط ثابت کرے گی اور ایک اچھی بیوی ہوکر دکھائے گی ۔
وادی میں ہڑتال

وادی میں ہڑتال



علحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر آج وادی میں ہڑتال ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو علحدگی پسند تنظیموں نے وادی میں دو دن ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ آج صبح سے کاروباری ادارے ‘ دکانیں بند رہے ۔سڑکوں پر ٹریفک بھی کم دیکھی گئی۔ جمعہ کے پیش نظر وادی میں سیکیورٹی فورسس کو چوکس دیکھا گیا۔
ممبئی کے بلدی انتخابات : شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان بیان بازیاں شدت اختیارکرگئی

ممبئی کے بلدی انتخابات : شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان بیان بازیاں شدت اختیارکرگئی



ممبئی کے بلدی انتخابات سے قبل شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کو لے کر مفاہمت نہ ہونے کے بعد بیان بازیاں شدت اختیارکرگئی ہیں۔ شیوسینا نے بی ایم سی میں بدعنوانیوں سے متعلق بی جے پی قائدین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں انہیں دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔ اگر ہم نے پتھر پھینکے تو نہ کانچ کا گھر رہے گا نہ اینٹ کا ۔
آندھراپردیش کا مستقبل تابناک : ارون جیٹلی

آندھراپردیش کا مستقبل تابناک : ارون جیٹلی



مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کا مستقبل تابناک ہے۔ وشاکھاپٹنم میں پارٹنر شپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ آندھراپردیش کی شرح ترقی کی رفتار آنے والے دنوں میں قومی شرح ترقی کی پیداوار سے زیادہ رہے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آندھراپردیش جیسے تیزی سے ترقی کی سمت بڑھنے والی ریاست ملک کی شرح ترقی کی رفتار میں معاون ثابت ہوگی۔
امریندرسنگھ پنجاب میں پارٹی کے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار

امریندرسنگھ پنجاب میں پارٹی کے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار



کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اعلان کیاہے کہ کپٹن امریندرسنگھ پنجاب میں پارٹی کے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار ہیں۔ مجیتا میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہ اگرپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو امریندر سنگھ وزیراعلی ہوں گے۔ ریاست کی برسراقتدار اکالی دل اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اپنے دورے اقتدار میں بادل حکومت نے ریاست کے عوام کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام سے لوٹی گئی رقم واپس لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی صنعتیں پنجاب سے باہر جارہی ہیں اس کے لئے بادل حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگس پر قابوپانے کے لئے بھی سخت قانون لایاجائے گا۔ کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے لئے بھی راہول گاندھی نے بادل حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
پنجاب کے نام کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے

پنجاب کے نام کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے



وزیراعظم نریندر مودی نے آج پنجاب کے جالندھر سے شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ جالندھر میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جہاں پنجاب کا کسان ملک کے عوام کا پیٹ بھرتا ہے وہیں یہاں کا جوان گولیاں کھاکر ملک کی حفاظت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں کئی ریاستیں ہیں لیکن پنجاب کچھ اور زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے مفاد کیلئے پنجاب کی شبیہ کو متاثر کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی آن بان اور شان پر داغ لگانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے جو مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے وقار کی بلندی کیلئے یہ انتخاب ہورہا ہے اور وہ پورے پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کو کامیاب بنائیں ۔

Thursday, 26 January 2017

Tuesday, 24 January 2017

Monday, 23 January 2017

Sunday, 22 January 2017

Friday, 20 January 2017

امریکہ کے نئے صدر کا استقبال احتجاج کے ساتھ کیا جارہا ہے

امریکہ کے نئے صدر کا استقبال احتجاج کے ساتھ کیا جارہا ہے



امریکہ کے نئے صدر کا استقبال احتجاج کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے ساتھ ہی قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ٹرمپ آج ملک کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ توقع ہے کہ تقریباً پچیس لاکھ افراد ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ٹرمپ کے حامی جہاں جشن منارہے ہیں وہیں ٹرمپ مخالفین کی بڑی تعداد بھی واشنگٹن میں جمع ہورہی ہے۔ ٹرمپ کانگریس کی عمارت کے سائے میں حلف لیں گے۔ واشنگٹن میں اٹھائیس ہزار سیکیورٹی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹرمپ واشنگٹن پہونچ چکے ہیں۔
حیدرآباد : نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص ہلا ک

حیدرآباد : نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص ہلا ک



حیدرآباد کے مضافاتی علاقے نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص ہلا ک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گنڈی پیٹ سے حیدرآباد آنے والی گاڑی نارسنگی کے پاس توازن کھوکر الٹ گئی اور ڈیواڈر سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمیت سے آنے والی خانگی کالج کی بس سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سفرکرنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ کالج بس میں سوار دوطلباء بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیاگیاہے۔
حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک اور خاتون کی موت واقع

حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک اور خاتون کی موت واقع



حیدرآباد میں سوائن فلو سے ایک اور خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل میں بہادر پورہ کی ساکن کی ایک خاتون کے فوت ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بیس دنوں کے دوران سوائن فلو سے حیدرآباد میں چار اموات ہوچکی ہیں ۔
نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری

نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری



نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کا احتجاج جاری ہے۔ حیدرآبادمیں آج آربی آئی دفترکے پاس صدرکانگرسی اتم کمارریڈی کی قیادت میں احتجاج کیاگیا۔ اس احتجاج میں اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جاناریڈی، اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمدعلی شبیر کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ کانگریسی کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر اتم کمارریڈی نے کہا کہ نوٹ بندی سے پیدا حالات سے نمٹنے میں آربی آئی ناکام ثابت ہوئی ہے مودی حکومت کے فیصلے سے ملک کی معیشت بھی متاثرہوئی ہے۔
منموہن سنگھ نے سیاست میں اپنے داخلہ اور طویل کیریر کو اتفاق قرار دیا

منموہن سنگھ نے سیاست میں اپنے داخلہ اور طویل کیریر کو اتفاق قرار دیا



سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے سیاست میں اپنے داخلہ اور طویل کیریر کو اتفاق قرار دیا ہے۔ کولکتہ کی پریسیڈنسی یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ ٹیچر بننا چاہتے تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی جب انہیں کسی یونیورسٹی مدعوکیا جاتا ہے تو اس موقع کو وہ ضائع ہونے نہیں دیتے۔
علحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر وادی کشمیر میں دو روزہ ہڑتال

علحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر وادی کشمیر میں دو روزہ ہڑتال



علحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر وادی کشمیر میں دو روزہ ہڑتال آج سے شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ علحدگی پسند تنظیموں نے جمعہ اور ہفتہ کو ہڑتال اور بند کا اعلان کیا ہے۔ وادی کے بیشتر مقامات پر کاروباری اور تجارتی ادارے بند رہے۔ دکانیں بھی بند دیکھی گئیں ۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم نظر آئی۔گزشتہ سال آٹھ جولائی کو وادی میں حزب المجاہدین کے کارکن برہان وانی کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں نوے سے زائد افراد مارے گئے ہیں ۔ جبکہ ہزاروں زخمی ہیں ان میں سے کئی نوجوانوں کی آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر : میڈیکل طلباء کی ہراسانی واقعہ پر احتجاج

جموں و کشمیر : میڈیکل طلباء کی ہراسانی واقعہ پر احتجاج



جموں و کشمیر اسمبلی میں آج کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے میڈیکل طلباء کی ہراسانی واقعہ پر احتجاج کیا۔ دونوں پارٹیوں کے ارکان نے طلباء کی ہراسانی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے ارکان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی تھامے ہوئے تھے جس پر لڑکیوں کی حفاظت کرو اور بیٹی بچاو جیسے نعرے درج تھے۔ اپوزیشن نے ڈاکٹر بھویش کجھوریا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ کھجوریا طلباء کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر ان کا استحصال کررہا ہے ۔
کسی بھی پارٹی سے کوئی عہدہ کی خواہش نہیں کی تھی

کسی بھی پارٹی سے کوئی عہدہ کی خواہش نہیں کی تھی



کانگریس میں شامل ہوئے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی بھی پارٹی سے کوئی عہدہ کی خواہش نہیں کی تھی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ کجریوال کی طرف سے بھی نائب وزیراعلی کے عہدہ کی بات کہی گئی تھی لیکن انہوں نے کبھی کوئی عہدہ کو قبول نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیسے اور عہدے کیلئے سیاست میں نہیں ہیں بلکہ پنجاب کے عوام کو خوشحالی کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں ۔
سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان مفاہمت کی بات چیت تعطل کا شکار

سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان مفاہمت کی بات چیت تعطل کا شکار


سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر کرن موتی نندہ نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے نشستوں کو لے کر کوئی تجویز یا سفارش نہیں آئی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نندہ نے بتایا کہ کانگریس کو چوپن نشستیں دی جاسکتی ہیں اور مزید بیس نشستیں بات چیت کے ذریعہ اضافہ کی جاسکتی ہیں ۔ لیکن کانگریس نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پہل نہیں کی ہے ۔
دوسری طرف سماج وادی پارٹی اکھیلیش گروپ کے لیڈر نریش اگروال نے کرن موتی نندہ کے ریمارکس کو ان کی شخصی رائے قرار دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نریش اگروال نے کہا کہ وزیراعلی اکھیلیش سنگھ یادو حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مفاہمت کیلئے بات چیت کانگریس کے ہٹ دھرم رویے کی وجہ سے رکی ہوئی ہے ۔ لیکن اب وزیراعلی خود اس سلسلے میں بار کررہے ہیں اور ان کا فیصلہ قطعی ہوگا۔

کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ابھی باقاعدہ طور پر مفاہمت کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن نشستوں کو لے کر رسہ کشی دیکھی جارہی ہے ۔ کانگریس کی مضبوط سمجھے جانے والی نشستوں پر سماج وادی پارٹی نے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے ہیں لیکن کانگریس لیڈر راج ببر نے کہا ہے کہ مفاہمت کے لیے پیشکش نہیں ہوئی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے اتحاد اور مفاہمت کے دوران پارٹی کارکنوں کو بھی اعتماد میں لینا پڑے گا ۔
جلی کٹو معاملہ سے ہندوتوا طاقتوں کو سبق سیکھنا چاہیے :  بیرسٹر اویسی

جلی کٹو معاملہ سے ہندوتوا طاقتوں کو سبق سیکھنا چاہیے : بیرسٹر اویسی




صدرمجلس ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تاملناڈو میں جلی کٹو پر عائد پابندی کولیکر کئے جارہے احتجاج پر کہا ہے کہ یہ احتجاج ہندواتوا طاقتوں کے لئے ایک سبق ہے۔ اس احتجاج سے ظاہرہوتاہے کہ ملک میں یونیفارم سیول کوڈ کونافذ نہیں کیاجاسکتا۔ بیرسٹر اویسی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ یہ ملک ایک ہی تہذیب پر نہیں چل سکتا۔ واضح رہے کہ دائیں بازو کی جماعتیں ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کو لیکر مہم چلاتی آئی ہیں۔ اور صدرمجلس بیرسٹراویسی نے کئی بار اس بات کا حوالہ دیاہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں محتلف طرح کی تہذیبوں اورروایات پرمختلف طبقات عمل کرتے آرہے ہیں۔ اوراس لئے ہندوستان جیسے کثیر طبقاتی اور کثیر تہذیبی وراثت والے ملک میں یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ممکن نہیں ہے۔ تاملناڈو میں روایتی طورپر چلے آرہے جلی کٹو یعنی کے بیلوں کی لڑائی پر سپریم کوٹر نے پابندی عائد کردی ہے اوراسی کو لیکر ریاست تاملناڈو میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجارہاہے۔
جلی کٹو تنازعہ کی جلد یکسوئی کا امکان

جلی کٹو تنازعہ کی جلد یکسوئی کا امکان




ٹاملناڈو کے بیشتر علاقوں میں جلی کٹو کی بحالی کیلئے احتجاج شدت اختیارکرگیا ہے۔ طلباء ‘ ملازمین‘ وکلا اور ماہی گیروں نے ریاست میں جاری احتجاج میں حصہ لیا ہے۔ جگہ جگہ ریالیاں نکالی جارہی ہیں۔ چینائی‘ کوئمبتور اور مدورائی میں کارباری ادارے بند دیکھے گئے۔ فلمسٹار رجنی کانت نے بھی احتجاجیوں سے اظہار یگانگت کیا۔ ڈی ایم کے لیڈر اسٹالن نے بھی آج احتجاج میں حصہ لیا ۔

Thursday, 19 January 2017

جلی کٹو کی بحالی کیلئے آرڈیننس کی اجرائی کی درخواست

جلی کٹو کی بحالی کیلئے آرڈیننس کی اجرائی کی درخواست



اس دوران تملناڈو کے وزیر اعلی پنیرو سیلوم نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے جلی کٹو سے پیدا ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پنیرو سلوم نے مرکزی حکومت کی طرف سے جلی کٹو کی بحالی کیلئے آرڈیننس کی اجرائی کی بھی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پنیرو سلوم نے روایتی جلی کٹو کیلئے ہنگامی آرڈیننس کی اجرائی پر زور دیا ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے بیلوں کی لڑائی جلی کٹو پر پابندی کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے ٹاملناڈو کے مختلف علاقہ بشمول دارالحکومت چینائی میں احتجاج جاری ہے ۔ مرینا بیچ پر ہزاروں نوجوان اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریاست کی فلمی شخصیتوں نے بھی عوام کے احتجاج کی تائید کی ہے ۔ احتجاجی مرکزی حکومت سے جلی کٹو کی بحالی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
حیدرآباد : روڈی شیٹرس کے خلاف کریک ڈاون جاری

حیدرآباد : روڈی شیٹرس کے خلاف کریک ڈاون جاری



حیدرآباد ساوتھ زون پولیس کی طرف سے غیر سماجی عناصر اور روڈی شیٹرس کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس نے کالے پتھر پولیس اسٹیشن کے حدودمیں تلاشی مہم انجام دیتے ہوئے مجرمانہ پس منظررکھنے والے سولہ افراد کو تحویل میں لے لیا۔ درکار دستاویزات نہ ہونے پر چھیاسٹھ گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا۔ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد اور گینگسٹر ایواب خان کے بھی تین ساتھیوں کو تحویل میں لیاگیاہے۔ جانوروں کی چربی سے تیارکی جانے والی اشیاء کو بھی ضبط کیاگیا۔ جبکہ ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے بیرونی پرندے بھی ضبظ کرلیئے گئے۔ تقریباً دوسوپولیس ملازمین نے اس مہم میں حصہ لیا۔
محبت کے نام پر ہراسانی سے تنگ آکرایک لڑکی نے خودکشی کرلی

محبت کے نام پر ہراسانی سے تنگ آکرایک لڑکی نے خودکشی کرلی


حیدرآباد 
محبت کے نام پر ہراسانی سے تنگ آکرایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کی ساکن وانی ماں باپ کے انتقال کے بعداپنے رشتہ دار کے مکان میر پیٹ میں مقیم تھی۔ سریکانت نامی نوجوان اسے محبت کے نام پر ہراساں کررہاتھا۔ سریکانت کی ہراسانی سے تنگ آکر وانی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ مقامی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیاہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اترپردیش میں کانگریس کی کوئی طاقت نہیں

اترپردیش میں کانگریس کی کوئی طاقت نہیں



بی جے پی کے سینئرلیڈر شہانواز حسین نے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس کی کوئی طاقت نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہانواز حسین نے کہا کہ کانگریس تنکے کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے اور اکھلیش سنگھ یادو کی سائیکل پر لٹک کر ووٹ حاصل کرناچاہتی ہے لیکن کانگریس کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔ شہانواز حسین نے کہا کہ ریاست کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پانچ سال کے دوران ریاست میں کوئی کام نہیں کئے گئے۔ ان کاکہناتھا کہ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے خاندانی جھگڑے کا ڈرامہ کیاگیا۔