Thursday, 5 January 2017

گجرات : سات سو سے زیادہ مرغیوں کو تلف کردیاگیا





گجرات میں برڈ فلو کے اثرات کے پیش نظر سات سو سے زیادہ مرغیوں کو تلف کردیاگیاہے۔ بتاگیاہے کہ مقامی محکمہ افزائیش مویشیاں کی طرف سے یہ کاروائی کی گئی۔ یہ مرغیاں مہاراشٹرا سے احمد آباد لائی گئی تھیں۔ ہاتھی جانک دیہات میں آشا فاونڈیشن کی نگرانی میں مرغیوں کو تلف کیاگیاہے۔ بتایاگیاہے کہ کئی مرغیوں میں برڈ فلو کی علامات پائی گئی تھیں اس لئے انہیں تلف کیاگیاہے۔ مقامی مرغی فروخت کرنے والوں کومتحاط رہنے کا مشورہ دیاگیاہے۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: