پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سی بی ایس ای امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نو مارچ سے شروع ہوں گے ۔ واضح رہے کہ آٹھ مارچ کو آخری مرحلہ کی رائے دہی ہونے والی ہے ۔ تقریباً 16.67 لاکھ طلبہ امتحانات میں شرکت کرنے والے ہیں۔ دسویں اور بارہویں کے سی بی ایس ای امتحانات بالترتیب دس اور انتیس اپریل کو ختم ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عموماً یکم مارچ سے امتحانات کا آغاز ہوتا ہے لیکن انتخابات کی وجہ سے اس میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ نتائج مئی کے تیسرے ہفتہ میں جاری کئے جائیں گے ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1