Thursday, 5 January 2017

مدھیہ پردیش : دوہزارروپئے کے نوٹوں سے گاندھی جی کی تصاویر سے الجھن


مدھیہ پردیش کے شیو پور ضلع میں دوہزارروپئے کے نوٹوں سے گاندھی جی کی تصاویر سے الجھن دیکھی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوضعیف کسانوں لکشمن مینا اور گرومیت سنگھ کو مقامی ایس بی آئی کی برانچ سے دوہزارروپئے کے جو نوٹ دیئے گئے تھے جب انہوں نے ان نوٹوں کو دیکھا تواس پر سے گاندھی جی کی تصویر ہی غائب تھی۔ واپس جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے ربط کیا تو بتایاگیا کہ پرنٹنگ کی غلطی کی وجہ سے نوٹیں اس طرح سے چھپی ہیں۔ بینک عہدیداروں نے بتایاکہ ان نوٹوں کو آربی آئی روانہ کیاگیاہے۔ جہاں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: