جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر جاری ہے۔ آندھراپردیش کا وشاکھا منیم علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ وشاکھا منیم کے لمبا سنگی میں درجہ حرارت چار ‘ منی مالورو میں چار ‘ پاڈیرو میں چھ اور چنتاپلی میں سات ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی تلنگانہ بھی سردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔ گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام گھروں سے نکلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔چہل قدمی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہورہی ہے۔ فقیر اور فٹ پاتھس پر سونے والے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ عوام سردی سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں اور گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1