Tuesday, 3 January 2017

سید احمد پاشاہ قادری نے ہوم گارڈس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا



مجلس کے رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری نے ہوم گارڈس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسمبلی میں سید احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ حکومت سے اس سے پہلے بھی کئی بار نمائندگی کی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل آیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہوم گارڈس کی محنت زیادہ ہیں لیکن تنخواہیں کم ہیں ان کے ساتھ انصاف ہونا ضروری ہے ۔ سید احمد پاشاہ قادری نے ہوم گارڈس کو بس پاس ‘ ہیلت کارڈ کے علاوہ سی ایل اور ای ایل کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس پر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: