دہلی میں صفائی ملازمین کی طرف سے ہڑتال شدت اختیار کر گئی ہے ۔ احتجاجی ملازمین نے آج سڑکوں پر کچرا پھینک دیا ۔ صفائی ملازمین اپنی تنخواہو ں کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کررہے تھے ۔ ترلوک پوری کے رکن اسمبلی کی قیامگاہ کے پاس کچرے سے بھرا ٹرک الٹ دیا گیا ۔ ملازمین نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات قبول نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہیگا ۔ احتجاجی ملازمین کی طرف سے کجریوال حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1