Tuesday, 10 January 2017

سماج وادی پارٹی کا داخلی بحران ختم نہیں ہوا



اکھلیش سنگھ یادو کو وزیراعلی کاامیدوار تسلیم کرنے کے باوجود بھی ابھی تک سماج وادی پارٹی کا داخلی بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ آج پھر ملائم سنگھ یادونے اپنے بیٹے اکھلیش سنگھ یادو سے تقریباً نود منٹ بات چیت کی۔ یہ ملاقات ملائم سنگھ یادو کی قیامگاہ پر ہوئی۔ لیکن اکھلیش یادواپنے والد سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے بات نہیں کی۔ اس دوران اطلاع ملی ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دونوں گروپوں کے موقف پر تیرہ جنوری تک قطعی فیصلہ لیاجاسکتاہے۔ پتہ چلاہے کہ آج بھی ملاقات میں مفاہمت کے امور پر بات چیت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ الیکشن کمیشن تیرہ جنوری کو دونوں گروپوں کے موقف کی سماعت کرے گا۔ اس سماعت میں پارٹی کے انتخابی نشان کو لیکر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملائم سنگھ یادو نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اکھلیش سنگھ یادو ہی اگلے وزیراعلی ہوں گے اورپارٹی پوری طرح سے متحد ہے۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: