Friday, 6 January 2017

سرکاری دفاترمیں اردومیں تحریرکردہ درخواستیں قبول نہیں کی جارہی



مجلس کے رکن اسمبلی سید احمدپاشاہ قادری نے آج ایوان اسمبلی میں حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے لیکن اس پرموثر طریقے سے عمل نہیں کیاجارہاہے۔ سید احمد پاشاہ قادر ی نے کہا کہ سرکاری دفاترمیں اردومیں تحریرکردہ درخواستیں قبول نہیں کی جارہی ہیں۔ تمام محکمہ جات میں اردو کے مترجمین کا تقرر کیاجاناچاہیے۔ سید احمد پاشاہ قادری نے مغلپورہ میں واقعہ اردومسکن کو بند کئے جانے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسے فوری کھولا جائے اوراسے کیوں بند کیاگیا اس کے بھی حقائق سامنے لائے جائیں۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: