Thursday, 5 January 2017

ہسٹری شیٹر ایوب کے حامیوں کو پکڑنے کیلئے پرانے شہر میں گھر گھر تلاشی مہم




پولیس نے حال ہی میں گرفتار کئے گئے بدنام زمانہ ہسٹری شیٹر ایوب کے حامیوں کو پکڑنے کیلئے پرانے شہر کے شمشیر گنج ‘ چھتری ناکہ ‘ چندرائن گٹہ ‘ فلک نما اور دیگر علاقوں میں گزشتہ رات ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی جس میں 250 ملازمین پولیس نے حصہ لیا ۔ پولیس نے مہم کے دوران ایوب کے اہم حامیوں ‘ حبیب قریشی ‘ اسد کے بشمول چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد میں گینگسٹر نعیم کا ساتھی بارڈر یوسف بھی شامل ہے ۔ پولیس نے ہتھیاروں کے بشمول درکار دستاویزات نہ ہونے پر بعض گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ ایوب کے نقلی پاسپورٹ معاملہ کی جانچ تیزی سے کی جارہی ہے ۔ ایوب کے مفرور ساتھیوں رستم ‘ بابا صدیقی ‘ محمد غوث اور اشفاق کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ زون میں مجرمانہ سرگرمیوں اور غنڈہ گردی سے پولیس سختی سے نمٹے گی ۔ پولیس نے جی او ٹیگ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کی ۔ پولیس نے تیس گاڑیوں اور ایک خنجر کو بھی ضبط کرلیا ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: