Friday, 6 January 2017

اپنوں سے لڑنا کافی مشکل ہے



ملائم سنگھ یادو کے ایک اور ساتھی امر سنگھ نے کہا ہے کہ باہر والوں سے لڑنا آسان ہے لیکن اپنوں سے لڑنا کافی مشکل ہے ۔ ان پر باہری ہونے اور غدار ہونے کے الزام پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے امرسنگھ نے کہا کہ آخر وزیراعلی اکھیلیش سنگھ یادو یہ بتائیں کہ انہوں نے کیا غداری کی ہے اور کس طرح کا ٹھیکہ لیا ہے انہوں نے کہاکہ ملائم سنگھ کے بیٹے اکھیلیش سنگھ یادو کی ذاتی زندگی سے لے کر سیاسی زندگی تک شیوپال یادو کا بڑا رول رہا ہے اور آج سماج وادی پارٹی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملائم اور اکھیلیش یادو کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی وہ حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں کے درمیان مصالحت ہوجائے ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: