رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بلعلہ نے اپنے حلقے میں قبرستانوں کی ضرورت پر حکومت کو توجہ دلائی۔ ایوان اسمبلی میں احمد بلعلہ نے بتایاکہ مسلم قبرستان کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے لئے بھی قبرستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں قبرستانوں کے لئے دومقامات کی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے حکومت کو چاہیے کہ عدالتی مقدمات کی یکسوئی کرتے ہوئے ان مقامات پر قبرستانوں کی تعمیر کو یقینی بنایاجائے۔ احمد بلعلہ نے حلقہ جات ترقیاتی فنڈ کے تحت حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات کیلئے رقم کی عدم اجرائی پر حکومت کو متوجہ کیا اور کہا کہ حیدرآبادمیں بھی فوری حلقہ جات کی ترقی کے لئے فنڈس جاری کئے جائیں۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1