وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے بے سہارا اور تہنا زندگی گزرانے والی خواتین کے لئے ماہانہ ایک ہزارروپئے پنشن اسکیم کااعلان کیا۔ اسمبلی میں وزیراعلی نے بتایاکہ تقریبا تین لاکھ سے زیادہ بے سہار ا اور تنہا خواتین ریاست میں موجود ہیں اوران خواتین کی مدد کے لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے۔ آئندہ مالیاتی بجٹ میں اس کے لئے رقم مختص کی جائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام طبقات کے ساتھ مساوی انصاف اور انہیں عزت کی زندگی دینے کے لئے حکومت کام کررہی ہے۔ وزیراعلی نے یہ بھی بتایا کہ غریب بچیوں کی زندگی کے لئے بھی کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1