صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کانگریس کی جانب سے مجلس پر ووٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا جھارکھنڈ اور کشمیر میں بی جے پی کی کامیابی مجلس کی طرف سے ہوئی ہے ؟۔ انہوں نے اورنگ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں ایک کروڑ مسلم رائے دہندے ہیں ۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں 60 فیصد رائے دہی ہوئی اور 5 لاکھ ووٹ مجلس کو ملے ۔ 55 لاکھ ووٹ کہاں گئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی سے مقابلہ کرنے کی طاقت کانگریس میں نہیں ہے ۔ کانگریس کے دور میں مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ۔ مہاراشٹرا میں مجلس ایک متبادل جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کیلئے مجلس کو ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1