Friday, 6 January 2017

اوم پوری چل بسے



بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری چل بسے ہیں ۔ وہ چھیاسٹھ سال کے تھے۔ کمرشل کے علاوہ آرٹ فلموں میں بھی اوم پوری نے شاندار اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی کے بشمول مرکزی وزرا، کانگریسی قائدین اور فلمی دنیا کی شخصیتوں نے اوم پوری کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاہے۔ اوم پوری کی آخری رسومات آج شام ادا کی جارہی ہیں۔ اٹھاراکٹو برانیس سو پچاس کو پنجاب کے امبلا میں اوم پوری پیداہوئے تھے۔ اوم پوری نے کئی فلموں میں کام کیا۔ انیس سو چھہتر میں مراٹھی فلم سے ان کے کیرئر کا آغاز ہوا۔ اوم پوری نے نصیر الدین شاہ، شابانہ اعظمی،اور سمیتا پاٹل کے ساتھ آرٹ فلموںی میں اپنی اداکاری کے جوہردیکھا۔ اردھ ستیا، اورمرچ مسالہ ان کی بہتر آرٹ فلمیں سمجھی جاتی ہیں۔ اورم پوری کو آکروش فلم کے لئے انیس سواکیاسی میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ آروہن فلم میں انہیں بہتراداکار کا نیشنل ایوارڈ اردھ ستیا کے لئے بھی انہیں نشینل ایوارڈ حاصل ہوا۔ اوم پوری کو انیس سونوے میں پدم شری، اور دوہزارنومیں فلم فیئر ،لائف ٹیم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ فلم گھائل کے لئے گئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: