ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی صدارت کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ وہ ضلع سطح کر کرکٹ کو بہتربناناچاہتے ہیں کیونکہ اضلاع سے محنتی کھلاڑی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بڑے کھلاڑیوں کو پیداکیاہے۔ لیکن اب ہندوستان ٹیم میں ریاست کا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ اظہر الدین نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ کرکٹ کے لئے سخت محنت کی جائے۔سابق کپتان نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوس کی ہے کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے پاس درکار فنڈس نہیں ہیں وہ کرکٹ پر زیادہ توجہ دیناچاہتے ہیں اور ریاست میں کرکٹ اسوسی ایشن کا انتظامیہ بہترہو اور تمام مسائل کی یکسوئی کی جاسکے۔ اظہرالدین نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی سے بھی وہ تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر ارشد ایوب کو لودھا کمیٹی کی سفارشات اور اصلاحات سے متعلق دی گئی رپورٹ کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا ہے ۔حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن میں مبینہ بدعنوانیوں کے بھی الزامات سامنے آئے تھے ۔ پتہ چلا ہے کہ کرکٹ اسوسی ایشن کے بعض ارکان نے اظہر الدین کی طرف سے ایچ سی اے کی صدارت کی دعویداری کیلئے انتخاب لڑنے پر اعتراض کیا ہے ۔ ارکان کا کہنا ہے کہ اظہر الدین کا اسوسی ایشن میں ووٹ نہیں ہے اس لئے وہ امیدوار نہیں بن سکتے ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1