Tuesday, 10 January 2017

وادی کشمیر : انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک



وادی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں ہوئے انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ حاجن میں انکاونٹر ہوا ۔ جس میں عسکریت پسند کی موت واقع ہوگئی ۔انکاونٹر کے بعد سکیوریٹی فورسس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کردی ۔مقامی سکیوریٹی فورس کے عہدیدار نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسند کی طرف سے کارروائی کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اکھنور ضلع میں عسکریت پسندو ں کی کارروائی میں تین مزدور ہلاک ہوگئے تھے ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: