اپوزیشن جماعتوں نے پانچ ریاست کے انتخابی شیڈول کے اعلان کے تناظر میں آج الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی بجٹ کی پیشکشی کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس ‘ ٹی ایم سی ‘ سماج وادی پارٹی ‘ بی ایس پی ‘ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے قائدین اس وفد میں شامل تھے ۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا ہے کہ چونکہ پانچ ریاستوں میں انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اس لئے بجٹ اجلاس کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ آزاد کا کہنا تھا کہ بجٹ آٹھ مارچ کے بعد پیش کیا جانا چاہئے ۔
بی جے پی کے سینئر قائدین مختار عباس نقوی نے بھی بجٹ اجلاس کو ملتوی کئے جانے کے اپوزیشن کے مطالبہ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہت پہلے ہی بجٹ اجلاس سے متعلق اعلان کیا تھا اور اپوزیشن کو بھی اس سے واقف کرایا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یکم فروری سے بجٹ اجلاس کا جو اعلان کیا ہے اسے منعقد ہونا چاہئے اس معاملہ پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1