Monday, 2 January 2017

ہیڈ کانسٹیبل نے سپریم کورٹ میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی



دلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے سپریم کورٹ میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل نے اپنی سروس روالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی.چندر پال نامی یہ کانسٹیبل دہلی پولیس کی سیکورٹی یونٹ میں تھا اور سپریم کورٹ میں اپریل 2014 سے تعینات تھا.چندرپال کی ڈیوٹی صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عدالت میں تھی.اس نے اج صبح تقریبا 8.15 بجے خود کو گولی مار کر ہلاک ہوگیا ۔ خودکشی کی وجہ معلوم ناہوسکی ۔ تاہم اس سلسلہ میں پولیس کی طرف سے تحقیقات کااغاز کردیا گیا ہے ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: