سابق کرکٹروبی جے پی کے رکن پارلیمان نوجوت سنگھ سدھو آج کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہیکہ اج ہی سدھو کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور ،پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوچکی ہیں۔ بی جے پی سے استعفی کے بعد گزشتہ کئی مہینوں سے سدھو کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ واضح رہیکہ نوجوت سنگھ سدھو کا ماننا ہیکہ وہ بادل خاندان سے تنازعے کے باعث وہ پارٹی میں قابل قدر مقام نہیں بناسکے ہیں۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1