جموں و کشمیر میں تعینات بی ایس ایف کے ایک جوان کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیاہے۔اس ویڈیو میں بی ایس ایف جوان دعوی کر رہا ہے کہ وہ سرحد پر مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دے رہاہے۔ وہ اس ویڈیو میں اپنا تعارف تیز بہادر یادوکے طور پرکراتاہے جو بی ایس ایف کی۔29۔ویں بٹالین کا جوان ہے۔بی ایس کے اس جوان کا الزام ہیکہ کیمپ میں جوانوں کو مناسب غذا فراہم نہیں کی جارتی ہے۔کئی مرتبہ تو انہیں بھوکا سونا پڑتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی رپورٹ طلب کی ہے. راجناتھ سنگھ نے داخلہ سیکریٹری کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بی ایس ایف سے فورا رپورٹ طلب کرے۔وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں ٹویٹ بھی کیا۔انھوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ۔ میں نے بی ایس ایف جوان کا ویڈیو دیکھا ہے۔ داخلہ سکریٹری کو بی ایس ایف سے رپورٹ طلب کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1