وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ سال دوہزار تیس تک ہندوستان سائنس اورٹکنالوجی کے شعبے میں تین ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ ترو پتی میں ایک سوچارویں انڈین سائنس کانگریس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان بہترین صلاحیتوں کے لئے ایک پرکشش مقام بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹکنالوجی کی ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے۔ اور عالمی مسابقت کے لئے تیاررہناہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سائنسی ریسرچ کے لئے مکمل تعاون کی پابند عہد ہے۔ وزیراعظم نے ماحولیات کے تحفظ پر بھی توجہ دینے پر زوردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طلباء اور دوسرے افراد کو ایوارڈس بھی تقسیم کئے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی خصوصی طیارے کے ذریعہ تروپتی پہنچے۔ وزیراعلی چندرابابونائیڈو ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسہمن ،وزیراعلی چندرابابونائیڈو ،ریاستی وزراء اور بی جے پی قائدین نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے تروملا میں مندرمیں درشن بھی کئے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1