سماج وادی پارٹی میں تمام تر تنازعات کے باوجود آج وزیراعلی اکھلیش یادو اور ملائم سنگھ یادو کے بیچ ملاقات ہوئی ۔ ملائم سنگھ نے کل الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ملائم سنگھ کا کہنا تھاکہ ان کا اکھلیش کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ رام گوپال یادو کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا تھا کہ ایک شخص کی وجہ سے ہی پورا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اسی ایک فرد نے اکھلیش یادو کو گمراہ کیا ہے. اس بیچ دونوں خیموں کی جانب سے پارٹی کے انتخابی نشان سائیکل کیلئے دعویداری پیش کر دی گئی ہے۔ اب فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کاانتظار ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1