سماج وادی پارٹی میں باپ بیٹے کی رسہ کشی جاری ہے اس بیچ کچھ اچھی خبریں بھی سامنے ائی ہیں۔اج ملائم سنگھ یادو اپنے فرزنداورسیاسی جانشین اکھلیش یادو کی رہائشگاہ پہنچ کرملاقات کی۔دونوں باپ بیٹے کے بیچ یہ ملاقات تقریبادیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔تاہم انتخابی نشان سائیکل کیلئے ملائم سنگھ کی دعویداری پرسسپینس اب بھی برقرارہے۔اج کی بات چیت کے بعد ملائم سنگھ اکھلیش کو پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کی تقسیم کا اختیار دینے کیلئے تیار ہیں۔ دیگر اختیارات بھی وہ اکھلیش کو دینے کیلئے راضی ہیں لیکن وہ پارٹی کے صدارتی عہدے کیلئے مصر ہیں۔ملائم سنگھ یادو نے کل ایک مرتبہ پھر اپنا موقف اچانک تبدیل کرلیاہے۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش سنگھ یادو ہی ریاست کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔ ملائم سنگھ یادو نے دعوی کیا کہ سماج وادی پارٹی کبھی تقسیم نہیں ہوگی۔ملائم سنگھ نے کہا کہ اترپردیش میں جلد ہی وہ پارٹی کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1