حج دو ہزار سترہ کیلئے درخواست فارمس کی اجرائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نائب وزیراعلی محمد محمود علی ‘ محکمہ اقلیتی بہبود کے مشیر اے کے خان‘ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود عمر جلیل ‘ ارکان مقننہ جعفر حسین معراج‘ محمد سلیم‘ فاروق حسین اور حج کمیٹی کے اسپیشل آفیسر ایس اے شکور نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اے کے خان نے کہا کہ حکومت عازمین حج کو ممکنہ سہولتیں پہونچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ اے کے خان نے فریضہ حج کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا کہ خانگی ٹراویل ایجنٹس سے معاملت کے دوران محتاط رہیں۔ اور نقد رقم کی ادائیگی کے بجائے خانگی آپریٹرس کو چیکس کے ذریعہ ادائیگی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ مارچ کو قرعہ اندازی کا عمل پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے کہا کہ عازمین کو اللہ تعالی پر بھروسہ رکھتے ہوئے درخواست فارمس داخل کرنا چاہیے اور درمیانی افراد کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1