Sunday, 31 July 2016

Saturday, 30 July 2016

Friday, 29 July 2016

محمد علی شبیر ، اور جاناریڈی کو پولیس نے گرفتارکرلیا

محمد علی شبیر ، اور جاناریڈی کو پولیس نے گرفتارکرلیا



ملنا ساگر پراجکٹ کے متاثرین سے ملاقات کے لئے جانے والے کانگریسی قائدین محمد علی شبیر ، اور جاناریڈی کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ بتایاگیاہے کہ ضلع میدک میں داخل ہونے کے بعدپولیس نے دونوں قائدین کو گرفتارکرلیاگیا۔ بعدمیں انہیں میڑچل پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔اس موقع پر کانگریسی کارکنوں اور پولیس ملازمین کے درمیان بحث وتکرار دیکھی گئی۔
تلنگانہ حکومت ایمسیٹ کے دوبارہ انعقاد سے متعلق آج فیصلہ لے سکتی ہے

تلنگانہ حکومت ایمسیٹ کے دوبارہ انعقاد سے متعلق آج فیصلہ لے سکتی ہے



ریاستی ڈی جی پی انوراگ شرما نے ایمسیٹ ٹو پرچہ کے افشا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے کیمپ آفس میں وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کی ۔ پتہ چلا ہے کہ سی آئی ڈی کی طرف سے پرچہ کے افشاء سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ بھی دی گئی ہے ۔اطلاعات میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایمسیٹ ٹو پرچہ کے افشا کے بعد اسے سو سے زائد طلباء کو پہونچایا گیا تھا ۔ تلنگانہ حکومت ایمسیٹ کے دوبارہ انعقاد سے متعلق آج فیصلہ لے سکتی ہے ۔ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے حیدرآباد ہائیکورٹ کی طرف سے آٹھ یونیورسٹیز کے تقرر کے احکام کو ہائیکورٹ کی طرف سے کالعدم کئے جانے کے بعد معاملہ پر بھی جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے۔ اس اجلاس میں یونیورسٹیز کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ وزیر تعلیم کے سری ہری اور دوسرے وزراء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرچہ کے افشاء میں گرفتار کئے گئے ترمل نامی ایک شخص ایک عوامی نمائندہ کا رشتہ دار بھی بتایا گیا ہے۔ ضلع نلگنڈہ میں بھی اس پرچہ کے افشا کا پتہ چلا ہے ۔
ممہاراشٹرا: زیر تعمیرعمارت کا حصہ منہدم' نو افراد ہلاک

ممہاراشٹرا: زیر تعمیرعمارت کا حصہ منہدم' نو افراد ہلاک



ممہاراشٹرا کے شہرپونامیں زیر تعمیرعمارت کا حصہ منہدم ہوجانے سے نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالے واڈی کے علاقے میں زیرتعمیر عمارت کا چودھواں فلور منہدم ہوگیا۔ حادثہ کے وقت چودہ مزدورکام کررہے تھے۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیاگیاہے۔ جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔مقامی میئر پرشانت جگتاپ نے مقام واقعہ کا معائینہ کیا ہے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا تیقن دیا ہے۔
بنگلورمیں بھی شدید بارش

بنگلورمیں بھی شدید بارش



اُدھر کرناٹک کے بنگلورمیں بھی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقیں میں گھنٹوں تک پانی جمع دیکھاگیا۔ کئی مکانات میں پانی داخل ہوجانے کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی محکمہ بلدیہ کے عملہ کو پانی کی نکاسی اور گھروں میں محصور شہریوں کو غذا کی اشیاء فراہم کرتے دیکھاگیا۔
دہلی ۔ جے پور قومی شاہراہ پر بارہ گھنٹوں سے زائد ٹرایفک جمام

دہلی ۔ جے پور قومی شاہراہ پر بارہ گھنٹوں سے زائد ٹرایفک جمام



دہلی

۔ جے پور قومی شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پانی کی بہاؤ کے باعث آج بارہ گھنٹوں سے زائد ٹرایفک جمام دیکھی گئی۔ گذشتہ رات سے اس مصروف شاہراہ پر پانی کا تیز بہاؤ جاری تھا ۔ آج صبح کے اوقات میں دفاترجانے والوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنے پڑا۔ دلی کے کئی مقامات پر گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کو منشیات کے نشے میں ڈوبودیاگیا : ارویندکیجروال

پنجاب کو منشیات کے نشے میں ڈوبودیاگیا : ارویندکیجروال



دہلی کے وزیراعلی ارویندکیجروال نے کہا ہے کہ پنجاب کو منشیات کے نشے میں ڈوبودیاگیاہے ۔ امرتسر میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کیجروال نے کہا کہ پنجاب کے ہر گھرمیں نوجوانوں کو نشے کی عادت پڑ گئی ہے۔اوراسی وجہ سے ہر گھر صدمے سے دوچار ہے۔ کیجروال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پنجاب سے نشے کی لنعت کو ختم کرے گی۔ کیجروال نے ریاست کے وزیر مجیتا کو چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ چھ مہینے کے اندر انہیں گرفتارکرکے بتایاجائے۔ اگرایسا نہیں ہوا تو وہ چھ مہینوں کے بعد مجیتا کو گرفتارکریں گے۔
بہار : ریاست میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

بہار : ریاست میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری



بہار کے وزیراعلی نیتیش کمارنے بتایاہے کہ ریاست میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ انہوں نے سمانچل کے علاقوں کشن گنج ، کابھی معائنہ کیاہے۔ اورحکومت کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیاہے۔ نتیش کمار نے بتایا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں اوربھی اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سید علی شاہ گیلانی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

سید علی شاہ گیلانی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا



حریت کے سخت گیر لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو آج ان کی قیامگاہ سے باہر نکلنے کے بعد پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ بتایاگیاہے کہ حیدرپورے میں واقع اپنی قیامگاہ سے جیسے ہی سید علی شاہ گیلانی باہرنکلے پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر سید علی شاہ گیلانی کے حامیوں کی طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی۔
وادی کے دوسرے علاقوں میں کرفیو

وادی کے دوسرے علاقوں میں کرفیو



کشمیر کے سری نگر میں آج جمعہ کے موقع پر امکانی مظاہروں کودیکھتے ہوئے امتناعی احکامات جاری کئے گئے۔ وادی کے دوسرے علاقوں میں کرفیو بھی لگادیاگیا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کی طرف سے ریالی اور احجتاج کا بھی اعلان کیاگیاہے۔ بعض علیحدگی پسند قائدین کواحتیاطی طورپر گھر پرنظربند رکھاگیاہے۔
دیا شنکر سنگھ کو بہار کے بکسر سے گرفتار کرلیا گیا

دیا شنکر سنگھ کو بہار کے بکسر سے گرفتار کرلیا گیا



بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے بی جے پی کے معطل شدہ لیڈر دیاشنکر سنگھ کو بہار کے بکسر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دیاشنکر سنگھ انیس جولائی سے روپوش تھے ۔ ماؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مایاوتی پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے ۔ بہار ایس ٹی ایف کے عہدیدار نے بتایا کہ دیا شنکر کو لکھنو لے جایا جائے گا اور ان سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔
حیدر آباد : وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنوں نے صدر مجلس کو گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ

حیدر آباد : وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنوں نے صدر مجلس کو گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ




مجلس کے صدر بریسٹر اسدالدین اویسی کی طرف سے فرقہ پرست عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف حق گوئی پر بجرنگ دل اور وشوا ہندوپریشد کے کارکن سڑکوں پر اترآئے ہیں۔ آج بجرنگ دل اور وشوا ہندوپریشد کے کارکنوں نے تلنگانہ ڈی جی پی کے دفتر کے پاس دھرنا دیتے ہوئے مجلس کے صدر بریسٹر اسدالدین اویسی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی کارکن اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پر مجلس پارٹی کے خلاف کاروائی کے مطالبے کو لیکر نعرے درج تھے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے مجلس کے صدر پر مخالف ملک سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا بھی الزام عائد کیا۔ بعدمیں پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتارکرتے ہوئے پولیس اسٹشین منتقل کردیا۔
دالوں کی قیمتیں کب کم ہوں گی تاریخ بتائیں : راہول گاندھی

دالوں کی قیمتیں کب کم ہوں گی تاریخ بتائیں : راہول گاندھی



کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت غریبوں کی تھالی سے دال چھیننے کی کوشش کررہی ہے ۔ لکھنو میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسانوں کیلئے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتی رہے گی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ملک کے عوام ان کے وعدوں کو نہیں مانتی ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ آخر دالوں کی قیمتیں کب کم ہوں گی اس کی تاریخ وزیراعظم کو بتانی چاہیے۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے بھی جواب دیئے ۔

Thursday, 28 July 2016

تلنگانہ : ایمسٹ ٹو پرچے کے افشاء کے سلسلے میں مزید انکشاف

تلنگانہ : ایمسٹ ٹو پرچے کے افشاء کے سلسلے میں مزید انکشاف



ایمسٹ ٹو پرچے کے افشاء کے سلسلے میں مزید انکشاف سامنے آئے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ پیپر کے افشاء سے قبل ایک بروکر اور طالب علم کے والد کی بات چیت کا آڈیو بھی منظرعام پرآیا ہے۔اس آڈیو میں برکرو کو پچاس لاکھ روپئے کے عوض شرطیہ نشست ملنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے سنا گیاہے۔ سی آئی ڈی کو اس آڈیو کا ٹیپ ہاتھ لگ چکاہے۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی نے گذشتہ روز اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایمسٹ ٹو کا پرچہ کا افشاء ہوا ہے اوراس سلسلے میں اہم سرغنہ راج گوپال ریڈی کے بشمول ترمل اور رمیش کو تحویل میں لیاجاچکا ہے۔ سی آئی ڈی کی طرف سے تفصیلی رپورٹ آج حکومت کو پیش کی جاسکتی ہے اورحکومت رپورٹ کی موصولی کے بعدایمسٹ ٹو کی منسوخی سے متعلق فیصلہ بھی لے سکتی ہے۔
تلنگانہ: ریاست میں آٹھ یونیورسٹیز کے لئے تقرر کئے گئے وائس چانسلر س کے حکم نامے منسوخ

تلنگانہ: ریاست میں آٹھ یونیورسٹیز کے لئے تقرر کئے گئے وائس چانسلر س کے حکم نامے منسوخ



تلنگانہ حکومت کو آج اس وقت دھکہ لگا جب حیدرآبادہائی کورٹ میں حکومت کی طرف سے ریاست میں آٹھ یونیورسٹیز کے لئے تقرر کئے گئے وائس چانسلر س کے حکم نامے کو منسوخ کردیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی طرف سے وائس چانسلرس کے تقرر کے خلاف عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی ۔منگل کو حکومت نے عثمانیہ ،جے این ٹی یو، امبیڈکراوپن یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، تلگویونیورسٹی، پالمورو، اور پروفیسر جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی کے لئے وائس چانسلرس کا تقرر کیاتھا۔ عدالت نے وائس چانسلرس کے تقرر سے متعلق حکومت کے احکام کومنسوخ کرتے ہوئے حکومت کی سخت سرزنش کی اورکہا کہ اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ زیردوراں ہیں اور جب دوسال سے تقرر نہیں کیاگیاتھا توحکومت کو عجلت کی ضرورت نہیں تھی۔ درخواست گذار نے حکومت پر وائس چانسلرس کے تقر رمیں طریقے کار کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام لگایاتھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت چارہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی۔
ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری




ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیر کے راجوری میں بارش کی وجہ سے تالاب اور جھیلیں خطرہ کے نشان تک پہونچ گئی ہیں ۔ حالیہ چند دنوں سے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے وادی میں عام زندگی مفلوج تھی اور اب بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج دیکھی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جموں میں بارش کی وجہ سے دو لڑکیاں پانی میں بہہ گئی ہے ۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
اُدھر ہریانہ میں بارش کی وجہ سے پھنسے ہوئے سات افراد کو ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا گیا ہے ۔ یمنی نگر کے علاقہ میں شدید بارش کے بعد سات افراد پانی کے بہاؤ کی وجہ سے پھنس گئے تھے ۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے یہ افراد پھنسے ہوئے تھے ۔ مقامی عوام کی اطلاع پر ہندوستانیہ بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے انہیں وہاں سے نکال لیا ۔
دوسری جانب آسام کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔ ماجولی کے علاقہ میں غیر معمولی پانی کا بہاؤ دیکھا گیا ہے ۔ ندیوں اور تالابوں میں پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ساتھ کئی درخت گر گئے ہیں۔ کئی مکانات کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔مقامی انتظامیہ کی طرف سے بچاؤ اور راحت کاری کے کام جاری ہیں۔
ادھر بہار میں بھی شدید بارش کے بعد نیپال سے لگے علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ مشرقی چمپارن ‘ مظفر پور اور ویشالی اضلاع میں نشیبی علاقوں میں پانی کا زبردست بہاؤ دیکھا گیا ہے ۔ ریاست کے دیگر مقامات پر بھی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ کھڑی فصلوں کو نقصان پہونچا ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے 
سلمان خان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی

سلمان خان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی



سیاہ ہرن کے شکار کے الزامات کے تحت راجستھان ہائی کورٹ کی طرف سے بری کئے گئے فلم اسٹار سلمان خان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران لاپتہ ہوئے گاڑی کے ڈرائیور ہریش دولانی نے منظر عام پر آتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرار نہیں ہوا تھا لیکن انہیں اور ان کے والد کو دی جارہی دھمکیوں کی وجہ سے وہ روپوش ہونے پر مجبور ہوا تھا ۔ ہریش دولانی نے کہا کہ وہ تحفظ چاہتے ہیں ۔ واقعہ کے بعد ہی اس نے اپنا بیان دیا تھا اب اس بارے میں وہ کچھ کہنا نہیں چاہتا لیکن اس نے کہا کہ اس نے جو بیان دیا تھا وہ اس پر اب بھی قائم ہے ۔
اورنگ آبادمیں ہتھیار اوراسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بارہ قصور وار

اورنگ آبادمیں ہتھیار اوراسلحہ رکھنے کے مقدمے میں بارہ قصور وار



مہاراشٹرا کی مکوکا عدالت نے اورنگ آباد میں ہتھیار اور دھماکو اشیا لے جانے کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے بائیس ملزمین کے منجملہ بارہ کو قصوروار قرار دیا ہے ۔ اس مقدمہ میں آٹھ افراد کو بری کردیا گیا ہے ۔ عدالت کے فیصلہ پر اس مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے ریاض رمضانی نے مسرت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل قانونی لڑائی کے بعد انہیں راحت ملی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں غیر ضروری اس مقدمہ میں پھنسایا گیا تھا اور فرضی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ ان کے لئے بہت بڑی راحت ہے ۔ مکوکا عدالت نے سید ذبیح الدین انصاری عرف ابو جندال کے بشمول بارہ کو قصوروار قرار دیا ہے ۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ گجرات دو ہزار دو فسادات کے دوران اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی اور وی ایچ پی کے لیڈر پراوین توگاڑیہ کو ختم کرنے کی سازش کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ آٹھ مئی دو ہزار چھ کو مہاراشٹرا اے ٹی ایس کی ٹیم نے چندواڑ اور منماڑ قومی شاہراہ کے پاس ایک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے بیس کلو آر ڈی ایکس ‘ دس اے کے سینتالیس رائفلیں اور تین ہزار دو سو کارتوس برآمد کئے تھے ۔ بتایا گیا کہ یہ گاڑی ابو جندال چلا رہا تھا ۔ لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ تحقیقاتی ایجنسیو ں کے مطابق ابو جندال بنگلہ دیش سے ہوتے ہوئے پاکستان فرار ہوا تھا ۔ تاہم سال دو ہزار بارہ میں سعودی عرب سے اسے ہندوستان بھیج دیا گیا تھا ۔
پرراجیہ سبھا : احتجاج کی وجہ سے کاروائی میں تین بار خلل

پرراجیہ سبھا : احتجاج کی وجہ سے کاروائی میں تین بار خلل



آدھار سے مربوط اسکیموں پرراجیہ سبھا میں آج اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کیاگیا۔ اجلاس کی کاروائی آج صبح جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن جماعتوں نے ایل پی جی، پی ڈی ایس، اور پنشنس اسکیموں سے آدھار کو مربوط کرنے پر احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے کاروائی میں تین بار خلل دیکھاگیا۔ ٹی ایم سی ، بی جے ڈی اور سماج وادی پارٹی کے ارکان نے اس سلسلے میں مباحث کا مطالبہ کیا۔ جبکہ بائیں بازو اور کانگریس کے ارکان نے بھی اس مسئلہ پر مباحث کی تائید کی۔ تاہم حکومت نے واضح کیا کہ شفاف طریقے سے عوامی اسکیموں پر عمل کے لئے آدھارکارڈ کو مربوط کیاگیاہے۔ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے کاروائی کو تین بار ملتوی کرنا پڑا۔
سمانچل میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری راحت پہنچانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ

سمانچل میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری راحت پہنچانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ



رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی نے بہار کے سمانچل میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری راحت پہنچانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے۔ لوک سبھا میں بیرسٹراویسی نے بتایا کہ کشن گنج ،پورنیا، اور کٹیار میں بارش کی وجہ سے غیر معمولی تباہی ہوئی ہے۔ بیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں۔ دھان اور جوٹ کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں لوگ ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ بریسٹر اویسی نے مرکزی حکومت کی ایک ٹیم کو بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوروانہ کرنے کامطالبہ کیا اور جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کے ورثاء کو ایکس گریشادینے کا بھی مطالبہ کیا۔
بھینس کے گوشت کی فروخت کیلئے بھی کئی شرائط عائد کی گئی ہیں

بھینس کے گوشت کی فروخت کیلئے بھی کئی شرائط عائد کی گئی ہیں


 مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں گاؤکشی کو روکنے کیلئے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے ۔ مندسور میں مسلم خواتین کے پاس سے بھینس کا گوشت برآمد کئے جانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھینس کے گوشت کی فروخت کیلئے بھی کئی شرائط عائد کی گئی ہیں ۔ اور اگر شرائط کی پابندی نہیں کی جاتی ہے تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ مسلم خواتین پر حملہ کے ذمہ دار بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف معمولی مقدمے درج کئے جانے کے سوال پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن پتہ چلا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں ہی بجرنگ دل کے کارکنو ں کو ضمانت دے دی گئی تھی ۔
کسی کے پاس گوشت کا پتہ چلانا تحقیقاتی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے : امتیا ز علی

کسی کے پاس گوشت کا پتہ چلانا تحقیقاتی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے : امتیا ز علی


آورنگ آباد کے مجلس کے رکن اسمبلی امتیا ز علی نے مندسور واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہرکوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا توملک میں قانو ن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امتیاز علی نے کہا کہ کسی کے پاس گوشت کا پتہ چلانا تحقیقاتی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے۔ امتیاز علی نے کہا کہ مندسور کا واقعہ مدھیہ پردیش کے انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان کہا کہناتھا کہ خود کو مرد کہنے والے عورتوں پر حملہ کرتے ہیں اوریہ ایک شرمناک بات ہے۔
'گاؤ رکشا دل کے نام پر دہشت پھیلانے والوں پر لگام کسنی چاہیے'

'گاؤ رکشا دل کے نام پر دہشت پھیلانے والوں پر لگام کسنی چاہیے'


کانگریس کے رکن راجیہ سبھا رینوکاچودھری نے کہا ہے کہ گاؤ رکشا دل کے نام پر دہشت پھیلانے والوں پر لگام کسنی چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رینوکاچودھری نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر اب یہ لوگ ہر طبقے پر ظلم کررہے ہیں اور یہ صبر کرنے کی بات نہیں ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ گاؤ رکشا کے نام پرظلم ڈھانا یہ کونسا طریقہ ہے۔ رینوکا چودھری نے کہا کہ عوام نے جس اکثریت سے بی جے پی کو اقتدار سونپا تھا وہی انہیں بے دخل کریں گے۔
مسلم خواتین کے پاس سے ضبط کیا گیا گوشت بھینس کا نہیں گائے کا تھا

مسلم خواتین کے پاس سے ضبط کیا گیا گوشت بھینس کا نہیں گائے کا تھا


 مندسور کے مقامی وشوا ہندو پریشد کارکنوں کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین کے پاس سے ضبط کیا گیا گوشت بھینس کا نہیں گائے کا تھا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد کے کارکن جیتیش پانڈے اور ہیمنت نے بتایا کہ یہ اطلاع ملی تھی کہ دو خواتین گائے کا گوشت لے کر ٹرین میں سوار ہوئی ہیں جس کے بعد انہیں مندسور ریلوے اسٹیشن کے پاس نیچے اتارا گیا اور اس کی پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ وی ایچ پی کے کارکنوں نے خواتین پر حملہ سے انکار کردیا جبکہ اس سلسلہ میں واضح طور پر ویڈیو سامنے آچکا ہے ۔ پولیس کی طرف سے متاثرہ خواتین کے پاس سے بھینس کا گوشت برآمد ہونے کی رپورٹ کو وی ایچ پی کارکنوں نے ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ عجلت میں یہ رپورٹ تیار کی گئی تھی ۔
۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہم پر حملہ کیاتھا

۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہم پر حملہ کیاتھا


مدھیہ پردیش کے مندسور میں بھینس کا گوشت لے جانے والی دو مسلم خواتین نے جنہیں بجرنگ دل کے کارکنو ں کی طرف سے زدوکوب کیا گیا تھا ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سلمی اسماعیل اور شمیم اختر نے بتایا کہ انہیں ٹرین سے نیچے اتارا گیا تھا اور جو کارکن ان پر حملہ کررہے تھے ان کا تعلق بجرنگ دل سے تھا ۔ دو خواتین نے بتایا کہ جو بھینس کا گوشت وہ لارہی تھیں اس کی رسید بھی ان کے پاس موجود تھی لیکن شرپسندو ں نے رسید کو پھاڑ دیا اور انہیں زدوکوب کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی اس موقع پر تماشا دیکھتی رہی ۔

Wednesday, 27 July 2016

Tuesday, 26 July 2016

کڑپہ میں شدید بارش ' مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

کڑپہ میں شدید بارش ' مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک


کڑپہ میں شدید بارش سے ایک مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ میدکور منڈل کے مستالا وارم علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب کل رات دیر گئے مکان کی پرانی عمارت گر گئی ۔ پڑوسیوں نے راحت کام انجام دیا ۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت چنا گوراکا ‘ اس کی بیوی پنچولماں ‘ بیٹی ہریتا کے علاوہ نونیت اور للیتا کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ افراد گھر میں سو رہے تھے کہ بارش کے سبب اچانک مخدوش عمارت گر پڑی جس کے سبب یہ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بلدیہ کے عہدیدار وہاں پہونچے اور مکان کا معائنہ کیا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔
تلنگانہ : ایمسٹ پیپر ٹو معاملہ میں سی آئی ڈی کو ہاتھ لگے بعض سراغ

تلنگانہ : ایمسٹ پیپر ٹو معاملہ میں سی آئی ڈی کو ہاتھ لگے بعض سراغ


سی آئی ڈی نے تلنگانہ ایمسٹ پیپر ٹو کے لیک ہونے کے معاملہ میں بعض سراغ لگائے ہیں جس کے مطابق اس امتحان کو منعقد کرنے والی جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے بعض ملازمین اور اس پرچہ کو شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کے بعض ملازمین کا مبینہ طور پر اس میں رول رہا ہے ۔ سی آئی ڈی کو پتہ چلا کہ اس میں کمار اور دیاکر نامی دو ملازمین کا ہاتھ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے پی کی جانب سے منعقدہ ایمسٹ امتحان میں کمار کی بیٹی کو تئیس ہزار رینک حاصل ہوا جبکہ تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ ایمسٹ امتحان میں اسے تیرہواں رینک حاصل ہوا ۔ سی آئی ڈی نے کہا ہے کہ دیگر پانچ طلبہ کے رینکس پر بھی شبہ ہے۔ کیونکہ یہ پانچ طلبہ گزشتہ ایک ہفتہ سے غایب ہے ۔ سی آئی ڈی کی جانب سے اس سلسلہ میں بعض طلبہ سے بھی پوچھ تاچھ کی اطلاع ملی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ غریب طلبہ کو نقصان پہونچاتے ہوئے امیر طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے پیپر کو لیک کیاگیا ۔ سی آئی ڈی کے مطابق جانچ کے دوران وہ تمام حقائق کو بے نقاب کرے گی ۔
حیدراباد میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں شدید بارش

حیدراباد میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں شدید بارش


حیدراباد میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں شدید بارش سے سڑکوں پر پانی کا تیز بہاو دیکھا گیا۔ مہدی پٹنم‘ لنگر حوض‘ راجدنرن گر‘ عطا پور‘ بنجارہ ہلز‘ کوٹھی‘ ٹولی چوکی ‘ سکندرآباد‘ وارث گوڑہ’ ملک پیٹ ‘ دلسکھ نگر اور دوسرے علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں برقی مسدودی کی بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ سڑکوں پر پانی کے جمع ہوجانے سے صبح کے مصروف اوقات میں کئی مقامات پرٹریفک جام دیکھی گئی ۔
آسام میں شدید بارش ' سیلاب کی صورتحال

آسام میں شدید بارش ' سیلاب کی صورتحال



آسام میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ دیبروگڑھ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ریاست کے دیگر اٹھارہ اضلاع میں بھی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ ہیکٹر اراضی پر محیط فصلوں کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے دو سو بیس ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر اٹھیاسی ہزار افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔ کازی رنگا نیشنل پارک بھی بارش سے متاثر ہوا ہے ۔ پارک کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے ۔ ریاستی وزرا نے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے ۔
رینوکاچودھری نے نیتا امبانی کو زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کرنے پر سوال اٹھائے

رینوکاچودھری نے نیتا امبانی کو زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کرنے پر سوال اٹھائے



کانگریس کی رکن راجیہ سبھا رینوکاچودھری نے نیتا امبانی کو زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رینوکاچودھری نے کہا کہ ماوسٹوں کے علاقے میں رہنے والے قائدین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ ذاکرنائک سے متعلق سوال پر رینوکاچودھری نے کہا کہ ذاکرنائک کے بارے میں جتنا کم بولاجائے اتنا ہی ملک کے لئے اچھا ہوگا۔ ایسے افراد کو میڈیا کی طرف سے پبلسٹی نہیں دی جانی چاہیے۔ ایسی شخصیت کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔
ہم بین الاقوامی قواعد کے پابند ہیں :  وجئے گوئل

ہم بین الاقوامی قواعد کے پابند ہیں : وجئے گوئل



مرکزی
وزیر برائے اسپورٹس وجئے گوئل نے ملک کے بعض کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی قواعد کے پابند ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجئے گوئل نے کہا کہ ہم کھیل کے شعبے میں شفافیت چاہتے ہیں۔ مرکزی وزیر کا کہناتھا کہ ہمارے ہاتھ میں جب تک کچھ نہیں ہوگا ہم اس معاملے کو آگے نہیں بڑھا پائیں گے۔ ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کی طرف سے ان کے خلاف کی گئی سازش کے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے وجئے گوئل نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی ساری حقیقیت سامنے آجائے گی۔
اندراجیت سنگھ ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام

اندراجیت سنگھ ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام



ریو اولمپکس کیلئے آج ہندوستان کے میڈل حاصل کرنے کی امید کو اس وقت دھکہ لگا جب  اندراجیت سنگھ ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پیر کی رات یہ اعلان کیا کہ بائیس جون کو اندراجیت کے نمونے طلب کئے گئے تھے اور ان میں ممنوعہ دوا کے اجزاپائے گئے ۔ دوسری طرف اندراجیت ٹی وی انٹرویو کے دوران رو پڑے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نرسنگ یادو نامی ریسلر کو ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام قرار دیا گیاتھا ۔
گرو گرنت صاحب کے اوراق کی توہین کی ملزمہ کو گولی مار دی گئی

گرو گرنت صاحب کے اوراق کی توہین کی ملزمہ کو گولی مار دی گئی


پنجاب کے لدھیانہ میں سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنت صاحب کے اوراق کی توہین کے مقدمہ کی ملزمہ ایک حاتون کو گولی ماردی گئی ہے ۔ پینتالیس سالہ بلویندر کور کی لاش آج صبح عالمگیر دیہات میں پائی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ انیس اکتوبر کو بلویندر کور کے خلاف گروگرنت صاحب کے اوراق کی توہین کے سلسلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بعد میں اسے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ۔ مقامی پولیس کے مطابق بلویندر کور کو کسی نے گردوارہ مانجھی صاحب طلب کیا تھا اور جب آج وہ اپنے بیٹے کے ساتھ آٹو رکشا میں پہونچی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔
گوشت ہمارے گھر سے نہیں دستیاب ہوا

گوشت ہمارے گھر سے نہیں دستیاب ہوا


دادری واقعہ میں جاں بحق ہوئے محمد اخلاق مرحوم کے بھائی سرتاج نے کہا ہے کہ جس گوشت کی دستیابی کو لے کر تحقیقات کی جارہی ہے وہ ان کے گھر سے ملا ہی نہیں تھا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج نے کہا کہ فارنسک رپورٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ گوشت ہمارے گھر سے نہیں دستیاب ہوا ہے ۔ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سرتاج نے کہا کہ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ عدالت ہمارے ساتھ انصاف کرے گی اور درست فیصلہ سنائے گی ۔
فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش کیلئے ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں

فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش کیلئے ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں



مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش کیلئے ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک کی سرحدوں پر سلامتی کے اقدامات سے متعلق منوہر پاریکر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ سرحدوں کو مکمل بند رکھا جائے اور کسی بھی طرح کی دراندازی نہ ہونے پائے ۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر سکیوریٹی فورسس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
کارگل جنگ کی سترہویں سالگرہ

کارگل جنگ کی سترہویں سالگرہ


کارگل جنگ کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر آج شہید فوجیوں کو خراج پیش کیا گیا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر کے علاوہ تینوں افواج کے سربراہوں نے امرجوان جیوتی پہونچ کر کارگل جنگ کے شہیدوں کو خراج پیش کیا ۔ وجئے دیوس کے طور پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر دفاع کے بشمول فوج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ۔
وینکیا نائیڈو نے ایک بار پھر کشمیر کے حالات کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا

وینکیا نائیڈو نے ایک بار پھر کشمیر کے حالات کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا



مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے ایک بار پھر کشمیر کے حالات کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جب پاکستان جنگ ہار گیا تو اس نے یہ کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے خلاف جنگ کو جاری رکھے گا اور آج وہ اسی راستہ پر چل رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ درپردہ جنگ پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے ۔
کشمیر :نوگام میں  انکاونٹر  چار عسکریت پسند ہلاک

کشمیر :نوگام میں انکاونٹر چار عسکریت پسند ہلاک


جموں و کشمیر کے نوگام علاقہ میں سیکیورٹی فورسس کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک کو زندہ پکڑلیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ کپوارہ ضلع کے نوگام سیکٹر کے قریب سرحد پر دراندازی کی کوشش کی گئی تھی تاہم سیکیورٹی فورسس نے عسکریت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنادیا اور کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ عسکریت پسندوں کی لاشوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔
دوسری طرف مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے سرحد پار سے دراندازی کے دوران ایک عسکریت پسند کو زندہ پکڑے جانے کو بڑی کامیابی قرار دیاہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ اس سے پاکستان کی سرگرمیوں کا مزید پتہ چل پائے گا ۔
کشمیر کے نائب وزیراعلی نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات میں کافی سدھار آیاہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرمل سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں لیکن اب حالات معمول پر آرہے ہیں اوراس کے لئے مزید وقت لگ سکتاہے۔

Monday, 25 July 2016

نلگنڈہ : اسکول بس کی ٹکر سے کم عمر لڑکا برسر موقع

نلگنڈہ : اسکول بس کی ٹکر سے کم عمر لڑکا برسر موقع


نلگنڈہ میں اسکول بس کی ٹکر سے کم عمر لڑکا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ برہم عوام نے بس کو نقصان پہونچایا اور کہا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ نلگنڈہ کے ترکا پلی منڈل کے ناگایا کنٹہ پلی دیہات میں بچوں کو اسکول لے جانے والی بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔
اپوزیشن کے بند کو عوام کی ہی تائید حاصل نہیں تھی

اپوزیشن کے بند کو عوام کی ہی تائید حاصل نہیں تھی


 تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اعلان کئے گئے میدک بند کو ناکام قرار دیا ہے ۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ اپوزیشن کے بند کو عوام کی ہی تائید حاصل نہیں تھی ۔ ضلع میں عام زندگی معمول کے مطابق جاری تھی ۔ سرکاری و عوامی دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوا ہے ۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ کانگریس ‘ تلگودیشم اور سی پی ایم کے قائدین سازش کے تحت حکومت کے خلاف رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور کسانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مرضی کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے گزشتہ روز ضلع میں پیش آئے پرتشدد واقعات کیلئے تلگودیشم اور سی پی ایم کے کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ ہریش راؤ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آبپاشی پراجکٹس کو مکمل ہونے دینا نہیں چاہتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسانوں سے اپوزیشن جماعتوں کو اتنی محبت ہے تو آخر کیوں پراجکٹس کو روکا جارہا ہے ۔
تلگودیشم اور سی پی ایم کی جانب سے میدک بند منایا گیا

تلگودیشم اور سی پی ایم کی جانب سے میدک بند منایا گیا



میدک میں ملنا ساگر پراجکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف آج کانگریس ‘ تلگودیشم اور سی پی ایم کی جانب سے میدک بند منایا گیا ۔ ضلع کے کئی علاقوں میں بند کا اثر دیکھا گیا ۔ آج صبح سنگاریڈی میں کانگریس کے لیڈر جگا ریڈی کی قیادت میں کانگریس کے کارکنوں نے سنگاریڈی کی ناندیڑ ۔ اکولہ شاہراہ پر ٹائر جلاتے ہوئے آر ٹی سی بسوں کو بس ڈپو سے باہر آنے سے روک دیا ۔ اس موقع پر جگا ریڈی کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس عہدیداروں سے ان کی بحث و تکرار ہوگئی ۔ جگا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کے کسان مخالف ہیں جن پر لاٹھی چارج کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ احتیاطی طور پر کئی علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی بند دیکھے جارہے ہیں ۔ کانگریس ‘ تلگودیشم اور سی پی آئی کے لیڈروں نے کہا کہ اس پراجکٹ کے متاثرین کو جی او تئیس کے تحت نہیں بلکہ مرکزی حکومت کے حصول اراضی آرڈیننس کے مطابق معاوضہ دیا جائے ۔
 فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش جاری

فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش جاری


ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ ٹرانسپورٹ طیارہ کی تلاش جاری ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوپم بنرجی نے بتایا ہے کہ لاپتہ طیارہ کی تلاش کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے ۔ انوپم بنرجی نے کہا کہ تلاشی مہم میں مزید طیاروں کو استعمال کیا جارہا ہے اور آج موسم کے بہتر ہونے سے طیارہ کی تلاش میں آسانی ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ بائیس جولائی کو انتیس مسافرین جس میں فضائیہ کے ملازمین کے بشمول چھ رکنی عملہ بھی سوار تھا ‘ تمبرم فضائی اڈہ سے پرواز بھرنے کے بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس طیارہ کی تلاش کی سرگرمیوں کی راست نگرانی کررہے ہیں۔
کسی کے بھی ویزے کی تجدید کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے

کسی کے بھی ویزے کی تجدید کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے



مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے چین کے چند صحافیوں کو ہندوستان سے واپس بھیجنے سے متعلق آرہی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ صحافیوں کے ویزے کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی ویزے کی تجدید کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے اور پورا جائزہ لینے کے بعد ہی وزارت داخلہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتا ہے ۔ اس پر غیر ضروری بحث نہیں ہونی چاہئے ۔