Thursday, 30 June 2016

افغانستان : دوخودکش حملوں میں چالیس سے زائد افرادجاں بحق

افغانستان : دوخودکش حملوں میں چالیس سے زائد افرادجاں بحق



افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قربی ہوئے دوخودکش حملوں میں چالیس سے زائد افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں زیادہ تر پولیس کیڈیٹ بتائے گئے ہیں۔ جبکہ عام شہری بھی ان حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ خودکش حملے جمعرات کوضلع پغمان میں کئے گئے۔ ایک تقریب سے واپس آنے والے پولیس کیڈیٹس کی بسوں کو دوخودکش حملہ آورنے نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات میں چالیس افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں ملی ہیں لیکن حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔ مہلوکین میں کینڈین سفارت خانے میں کام کرنے والے افراد بھی شام بتائے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان جنجگوؤں پر اس حملے کا شبہ ظاہرکیاجارہاہے۔ 

خاتون کی خودکشی ' سسرال والوں کے خلاف کارروائی

خاتون کی خودکشی ' سسرال والوں کے خلاف کارروائی



حیدرآباد صنعت نگر این ٹی آر کالونی میں ایک خاتون کی خودکشی کے واقعہ میں پولیس نے اس کے سسرال والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کیرتنا نامی خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا اور کیرتنا کی خودکشی کیلئے بھی سسرال والوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں کیس درج کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے ۔ کیرتنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ 

اسکول میں زائد فیس کی وصولی کے خلاف احتجاج

اسکول میں زائد فیس کی وصولی کے خلاف احتجاج




شہر کے ماریڈ پلی علاقہ میں امروتا اسکول کے روبرو سرپرستوں کی طرف سے آج پھر احتجاج کیاگیا ۔ بتایا گیا کہ اسکول میں زائد فیس کی وصولی کے خلاف احتجاج کرنے والے سرپرستوں کے بچے کو ٹی سی بھی دے دی گئی تھی لیکن فیس پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اسکول نتظامیہ کے خلاف آج پھر سرپرستوں کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب پولیس نے مقام واقعہ پہونچ کر سرپرستوں کو تحویل میں لے لیا ۔ سرپرستوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے حکومت کی طرف سے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ زائد فیس وصولی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ سرپرستوں نے کہا کہ اگر فیس پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔ 

ضلع میدک : دو مختلف سڑک حادثوں میں چار افراد ہلاک

ضلع میدک : دو مختلف سڑک حادثوں میں چار افراد ہلاک



ضلع میدک کے پینسٹھ شاہراہ پر پیش آئے دو مختلف سڑک حادثوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پہلے حادثہ میں لاری نے بائیک کو ٹکر دے دی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ایک گھنٹہ کے بعد اسی علاقہ میں آٹو اور لاری کے تصادم میں تین مزدور ہلاک ہوگئے ۔ ان حادثات میں بعض افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے دواخانہ منتقل کردیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ 

ممبئی :  عمارت میں آگ لگ جانے سے آٹھ افراد ہلاک

ممبئی : عمارت میں آگ لگ جانے سے آٹھ افراد ہلاک


ممبئی میں آج صبح ایک عمارت میں آگ لگ جانے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اندھیری کے علاقہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین سو رہے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں ایک میڈیکل شاپ بھی واقع ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت میں آگ لگی ہوگی ۔ حالیہ چند برسوں کے دوران اسے ایک خطرناک واقعہ بتایا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق وفا میڈیکل اسٹور کی عمارت میں آگ لگنے کے اس واقعہ کے بعد افراتفری دیکھی گئی ۔ بعض افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ مہلوکین میں پانچ بچے شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت موذن خان ‘ صدیق خان ‘ رابیل خان ‘ مزحیل خان ‘ اُنہے خان ‘ الیزا خان ‘ طوا خان اور التاز خان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ چار مہلوکین کی عمریں چار تا دس سال کے درمیان بتائی گئی ہے جبکہ ایک تین مہینہ کا شیرخوار ہے ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ 

وزیراعلی محبوبہ مفتی نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا

وزیراعلی محبوبہ مفتی نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا




جموں وکشمیر کے وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اننت ناگ اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی مفتی محمد سیعد کے انتقال کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہوا ہے اور محبوبہ مفتی نے تقریباً گیارہ ہزار سے زائدووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ 

گوا کے عوام اب عام آدمی پارٹی کی طرف امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں

گوا کے عوام اب عام آدمی پارٹی کی طرف امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں



دہلی کے وزیراعلی ارویند کیجراول نے کہا ہے کہ گوا کے عوام بدعنوانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اپنے گوا دورے کے دوران عوامی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیجروال نے کہا کہ گوا کے عوام اب عام آدمی پارٹی کی طرف امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ 

کشمیر : پلواما میں ہوئے انکاونٹرمیں دوعسکریت پسند ہلاک

کشمیر : پلواما میں ہوئے انکاونٹرمیں دوعسکریت پسند ہلاک



کشمیر کے پلواما میں ہوئے انکاونٹرمیں دوعسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس عہدیدار وینے گوپا ل نے بتایاکہ آج صبح نو بجے سے ملوارے کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے پر کاروائی کی جارہی تھی۔ سیکورٹی فورسیس کی مہم کے دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور جوابی کاروائی میں دوعسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو اے کے سنتالیس رائفلیں برآمد ہوئی ہیں اوران کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیاہے۔ آخری خبریں ملنے تک بھی علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسند وں کے ساتھ انکاونٹر جاری تھا۔ 

ورلڈ بینک کے سربراہ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات

ورلڈ بینک کے سربراہ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات




ورلڈبینک کے صدر جن یانگ کم نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں کی ملاقات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے سربراہ دو روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں ۔ سمجھا جارہا ہے کہ قابل تجدید توانائی اور تغذیہ سے متعلق ہندوستان کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کا جن یانگ کم جائزہ لیں گے ۔ عالمی بینک کے سربراہ آج وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ 

حیدرآباد سے تحویل میں لئے گئے مسلم نوجوانوں سے این آئی اے کی پوچھ تاچھ جاری

حیدرآباد سے تحویل میں لئے گئے مسلم نوجوانوں سے این آئی اے کی پوچھ تاچھ جاری



گذشتہ روز حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں سے داعش کے ساتھ مبینہ روابط کے سلسلے میں تحویل میں لئے گئے نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ این آئی اے کے دفتر کے پاس آج کافی گھماگھمی دیکھی گئی ایک طرف جہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے دوسری طرف گرفتارشدہ نوجوانوں کے افراد خاندان کو بھی دیکھاگیا۔ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ پانچ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے اوریہ بھی کہا گیاہے کہ ونستھلی پورم کے علاقے میں بعض نوجوانوں نے دورہ کرتے ہوئے بعض مقامات کا معائنہ کیاتھا یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ بعض نوجوان ونستھلی پورم میں مقیم بھی رہے۔ بتایاگیاہے کہ این آئی اے کے عہدیداروں نے ونستھلی پورم کے بعض علاقوں کا بھی دورہ کیاہے اور وہاں پر بعض افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ گرفتارکئے گئے نوجوانوں کو جلد این آئی اے کی عدالت میں پیش کیاجاسکتاہے۔دہلی سے این آئی اے کے ایک وفد کی بھی حیدرآباد آمدکی اطلاع ملی ہے۔ این آئی اے کی طرف سے یزدانی بھائیو ں سے دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ ان نوجوانوں کا رابطہ بھی بھٹکل کے ساکن شفیع سے بھی بتایاجارہاہے۔ ابتدئی تفتیش کے دوران ہی بعض چیانلس کی طرف سے یہ خبریں نشر کی گئی ہیں کہ مذکورہ نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر شہر میں تخریب کا ری کا منصوبہ بنایاتھا ۔ اب تک ان گرفتاریوں کے سلسلے میں میڈیا کی طرف سے ہی تفصیلات سامنے آرہی ہیں جبکہ این آئی اے یا پھر پولیس کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔ گذشتہ روز پولیس نے گیارہ نوجوانوں کو تحویل میں لیاتھااوران کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہونے کا بھی دعویٰ کیاگیاتھا این آئی اے کے دفترکے روبرو گرفتار شدگان کے افراد خاندان کو پریشان حال دیکھاگیا۔ گیارہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے منجملہ بعض نوجوانوں کو رہا کئے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ دوسری طرف شہر کے کئی مقامات پر پولیس کی طرف سے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ ہائی ٹیک سٹی، گچی باولی، کے مقامات پر بھی پولیس نے چوکسی اختیارکرلی ہے۔ حساس مقامات اور مذہبی مقامات پر پولیس کے زائد دستوں کو تعینات کیاگیاہے۔ 
این آئی اے کی طرف سے گزشتہ روز تحویل میں لئے گئے ایک نوجوان کو رہا کردیا گیا ہے ۔ نوجوان کے افراد خاندان نے بتایا ہے کہ حبیب عبدالقادر نامی نوجوان کو رہا کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہندوستان کے قانون پر پورا بھروسہ ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حبیب عبدالقادر کے بھائی حبیب محمد اب بھی این آئی اے کی تحویل میں ہے ۔ لیکن افراد خاندان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انہیں بھی جلد چھوڑ دیا جائے گا ۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم داعش سے ان کے روابط کو جوڑا گیا ہے جبکہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور نہ ہی ان کا اس طرح کی تنظیم سے کوئی تعلق ہے ۔ حبیب عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ان کے نام میں البغدادی جڑا ہوا ہے شاید اسی وجہ سے انہیں تحویل میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ اس مصیبت سے باہر نکل آئیں گے ۔ 

Wednesday, 29 June 2016

Tuesday, 28 June 2016

حیدرآباد  :  تین سالہ بچہ آوارہ کتیوں کے حملے میں زخمی

حیدرآباد : تین سالہ بچہ آوارہ کتیوں کے حملے میں زخمی

حیدرآبادکے بنڈلہ گوڑے میں تین سالہ بچہ آوارہ کتیوں کے حملے میں زخمی ہوگیاہے۔ بتایاگیاہے کہ گھر کے سامنے کھیل رہے تین سالہ بچے پر کتوں نے حملہ کردیا۔یہ حملہ اسعمال نگر کے علاقے میں پیش آیا۔ کمسن بچے کے سر پر کافی زخم آئے ہیں۔ اسے علاج کے لئے دواخانہ منتقل کیاگیاہے۔ 

برقی شاک لگنے سے کمسن لڑکی فوت

برقی شاک لگنے سے کمسن لڑکی فوت



ہمایوں نگر کے علاقے میں برقی شاک لگنے سے کمسن لڑکی فوت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ تنوجہ کھیل رہی تھی کہ برقی تار کو چھو جانے سے اس کی برسرموقع موت واقع ہوگئی۔ مقامی عوام نے کہا کہ برقی حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ برقی کا عملہ مناسب اقدامات کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے برقی کے تار خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ 

تلنگانہ :  ڈسپلن شکنی کی پاداش میں اب تک پانچ ججس  معطل

تلنگانہ : ڈسپلن شکنی کی پاداش میں اب تک پانچ ججس معطل



شہر کی نامپلی عدالت ،سٹی سیول کورٹ اور ہائی کورٹ میں تلنگانہ وکلاء کا احتجاج شدت اختیارکرگیاہے۔ مسلسل احتجاج اور ڈسپلن شکنی کی پاداش میں اب تک پانچ ججس کو معطل کیاگیاہے۔ جس کے خلاف وکلاء میں شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔ نامپلی عدالت کے احاطے میں آج پھر وکلاء نے اپنی خدمات کا بائیکاٹ کیا اورنعرے بازی کی۔ وکلاء تلنگانہ میں آندھرا کے ججس کی خدمات کو ختم کرنے اور ہائی کورٹ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ گذشتہ روز ہائی کورٹ کی طرف سے نچلی عدالت کے دوججس کو معطل کیاگیاتھا اورآج مزید تین ججس کو معطل کیاگیاہے۔ نامپلی عدالت کے پاس ایک احتجاجی وکیل کی طرف سے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی گئی۔ تاہم مقام واقع پر موجود پولیس عہدیداروں نے اسے فوری دواخانہ منتقل کردیا۔ اس موقع پر نامپلی عدالت کے احاطے میں حالات کافی کشیدہ دیکھے گئے۔ ہائی کورٹ کے پاس بھی غیر متعلقہ افراد کواندرداخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جن وکلاء کے مقدمات کی سماعت تھی انہیں اندرجانے کی اجازت دی گئی تاہم بعض وکلاء نے پولیس کے اس رویے کے خلاف بحث وتکرار کی اور نعرے بازی کی۔ نامپلی عدالت کے باہر پولیس کے دستوں کو تعینات دیکھاگیا۔ جبکہ ہائی کورٹ کے پاس پولیس کی طرف سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے کافی ٹریفک جام دیکھی گئی۔ عدالت آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سٹی سیول کورٹ کے پا س بھی ججس کی معطلی اور آندھراکے ججس کو آبشنش کی فراہمی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔ اطلاع ملی ہے کہ چہارشنبہ کو چلو ہائی کورٹ احتجاج کابھی اعلان کیاگیاہے۔ 

گاڑی پر برقی تار کے گر جانے سے پانچ افراد ہلاک

گاڑی پر برقی تار کے گر جانے سے پانچ افراد ہلاک




جھارکنڈ کے ڈومکا علاقہ میں ایک گاڑی پر برقی تار کے گر جانے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب سے مذکورہ افراد لوٹ رہے تھے کہ چندنا دیہات کے پاس گیارہ ہزار واٹ کا برقی تار گاڑی پر گر گیا جس کی وجہ سے پانچ افراد کی برسر موقع موت واقع ہوگئی ۔ مقامی عوام نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اکثر ہوا کرتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کی طرف سے انتظامات نہیں کئے جاتے ۔ اس گاڑی میں دس افراد سوار تھے ۔ بعض افراد معمولی طور پر جھلس گئے ہیں جنہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

اے ٹی ایم کلکشن سنٹر سے نو کروڑروپئے کی رقم لوٹ لی گئی

اے ٹی ایم کلکشن سنٹر سے نو کروڑروپئے کی رقم لوٹ لی گئی




مہارشٹرا کے تھانے ضلع میں اے ٹی ایم کلکشن سنٹر سے نو کروڑروپئے کی رقم لوٹ لی گئی ہے۔ بتایاگیاہے کہ شاطر سارقوں نے کلکشن سنٹر کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی ڈھانک دیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق چیک میٹ کیش منجمنٹ سرویس کے کلکشن سنٹر میں یہ وارادت پیش آئی ہے۔ بتایاگیاہے کہ آج صبح چار بجے جب دو سیکوریٹی ملازمین رقم کے ڈبوں کی حفاظت کررہے تھے بندوق اور ہتھیاروں سے لیس چھ افراد نقاب پہنچے ہوئے اندر داخل ہوئے اورانہوں نے رقم لوٹ کر فراری اختیارکی۔ جملہ نوکروڑ سولہا لاکھ روپئے کی رقم لیکرسارق فرارہوگئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کے اعلی عہدیدار مقام واقعہ پہنچ گئے اوراس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

نشے میں دھت لڑکی نے پولیس کانسٹبل کو طمانچہ رسید کردیا

نشے میں دھت لڑکی نے پولیس کانسٹبل کو طمانچہ رسید کردیا



ممبئی کے ایک پولیس اسیشٹن میں نشے میں دھت لڑکی نے پولیس کانسٹبل کو طمانچہ رسید کردیا۔ بتایاگیاہے کہ نشے کی حا لت میں ڈیوائڈرسے گاڑی کو ٹکرانے والی لڑکی کو ورلی پولیس اسٹیشن لایاگیاتھا۔ یہ واقعہ جاریہ ماہ کے اوائل کا بتایاگیاہے۔ لیکن اس کا ویڈیو اب منظرعام پر آیاہے۔ نشے کی حالت میں لڑکی کے ساتھ اس کے دومرد ساتھی بھی موجود تھے جبکہ لڑکی خود گاڑی چلا رہی تھی۔ پولیس کی طرف سے مقام واقعہ پر ہی لڑکی سے جب گاڑی کا دروازہ کھولنے کو کہاگیا تو اس نے پولیس ملازمین پر تھوکنے کی کوشش کی۔لڑکی کی طرف سے پولیس ملازمین پر حملے کی بھی کوشش کی گئی۔ بتایاگیاہے کہ تینوں کوپولیس نے گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ درج کیاتھا لیکن تینوں ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

گینگسٹر کمار پلئی کو سنگاپور سے ممبئی لایا گیا

گینگسٹر کمار پلئی کو سنگاپور سے ممبئی لایا گیا



گینگسٹر کمار پلئی کو سنگاپور سے ممبئی لایا گیا ہے ۔ گزشتہ رات ممبئی پولیس کی ایک ٹیم سنگاپور سے پلئی کو لے کر ممبئی پہونچی ۔ بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں ریڈ کارنر نوٹس ملنے کے بعد پلئی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ دستاویزی کارروائی کے بعد پلئی کو ممبئی لایا گیا ہے جہاں اس کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ انیس سو نوے میں پلئی ممبئی سے بیرونی ملک فرار ہوگیا تھا ۔ 

راجکوٹ : پولیس جوانوں نے آٹو ڈرائیور کی جم کر پٹائی کردی

راجکوٹ : پولیس جوانوں نے آٹو ڈرائیور کی جم کر پٹائی کردی



گجرات کے راجکوٹ میں آٹو ڈرائیور کی طرف سے پولیس کی گاڑی کو معمولی ٹکر دینے پر پولیس جوانوں نے آٹو ڈرائیور کی جم کر پٹائی کردی ۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں آٹو ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ مقامی آٹو ڈرائیورس نے پولیس کے اس رویہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ 

بی جے پی اورآرایس ایس نے سارے ملک کو تباہ کردیا

بی جے پی اورآرایس ایس نے سارے ملک کو تباہ کردیا




آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادونے بہار میں امن وقانون کی صورتحال پر اپوزیشن بلخصوص بی جے پی کی تنقیدوں کو مستردکردیاہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالوپرساد یادونے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس نے سارے ملک کو تباہ کردیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کام کم اور اپنی تشہیر زیادہ کررہی ہے۔ لالو پرساد کا کہناتھا کہ سرحد پار سے جاری دراندازی پربھی مرکزی حکومت کا موقف ٹھیک نہیں ہے کیونکہ پہلے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کہتے ہیں کہ ہم گولی نہیں چلائیں گی لیکن سرحد پر ہمارے فوجی مرررہے ہیں۔ 

تنزیل احمد کے قتل کے اہم ملزم منیر احمد گرفتار

تنزیل احمد کے قتل کے اہم ملزم منیر احمد گرفتار



اترپردیش کے بجنور میں این آئی اے کے عہدیدار تنزیل احمد کے قتل کے اہم ملزم منیر احمد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ تففصیلات کے مطابق اترپردیش ٹاسک فورس کی ٹیم نے منیر کو نوائیڈا سے گرفتارکیاہے۔مقامی پولیس کے عہدیدار امیت پاٹھک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے لئے تنزیل احمد کا قتل ایک چیالنج سے کم نہیں تھا۔ ان کا کہناتھا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور کئی پولیس کے شعبوں نے اس سلسلے میں تعاون کیاہے۔ 

کپوارہ میں سکیوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر

کپوارہ میں سکیوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر



 کشمیر کے کپوارہ میں سکیوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کپوارہ کے ایک علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے پر سکیوریٹی فورسس کی طرف سے کارروائی کی گئی تھی ۔ مکان میں چھپے ہوئے مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی ۔ اس انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے جبکہ علاقہ میں چھپے ہوئے مزید عسکریت پسندوں کی تلاش کیلئے سکیوریٹی فورسس کی کارروائی جاری ہے ۔ 

راجیہ سبھا کے نو منتخبہ ارکان کو آج حلف دلایا گیا

راجیہ سبھا کے نو منتخبہ ارکان کو آج حلف دلایا گیا



راجیہ سبھا کے نو منتخبہ ارکان کو آج حلف دلایا گیا ۔ آندھراپردیش سے منتخبہ مرکزی وزیر سریش پربھو ‘ وجئے سائی ریڈی کے علاوہ دوسری ریاستوں سے منتخبہ مرکزی وزرا ارون جیٹلی ‘ وینکیا نائیڈو ‘ تلنگانہ کے ڈی سرینواس اور دوسروں کو نائب صدر جمہوریہ و صدرنشین راجیہ سبھا حامد انصاری کی موجودگی میں حلف دلایا گیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین پی جے کورین بھی موجود تھے ۔ 

اترپردیش میں امن وقانون کی ابترصورتحال کے لئے سماج وادی پارٹی ذمہ دار

اترپردیش میں امن وقانون کی ابترصورتحال کے لئے سماج وادی پارٹی ذمہ دار



بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت کی سرپرستی میں غنڈوں ‘ غیر سماجی عناصر ‘ لینڈ مافیا اور فرقہ پرستوں کو دی گئی کھلی چھوٹ کی وجہ سے ریاست کے عوام خوف زدہ اور پریشان ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ غیر سماجی عناصر اور غنڈوں کو سرکاری سرپرستی کی وجہ سے ہی اس وقت ریاست میں قتل اور مجرمانہ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ مجرموں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ وہ اب دن دھاڑے پولیس ملازمین کو بھی قتل کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ 
دوسری طرف قومی ایکتا دل کے لیڈر افضل انصاری نے بھی اترپردیش کی سماج وادی پارٹی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے افضل انصاری نے کہا کہ اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مرکز کی اور ریاست اترپردیش کی ناکام حکومتیں مل کر اپنے سیاسی فائدہ کیلئے اترپردیش میں بھائی چارہ اور امن و قانون کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ افضل انصاری نے کہا کہ آنے والے عید و تہوار کے موقع پر بڑے پیمانہ پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا بھی منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ 

وزیراعظم کے خانگی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو پر اپوزیشن کا شدید ردعمل

وزیراعظم کے خانگی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو پر اپوزیشن کا شدید ردعمل



کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیر اعظم کی طرف سے ایک خانگی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں دعووں اور حکومت کے کارناموں پر تعجب کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ ایسی ایسی باتوں کو وزیر اعظم نے پیش کیا جس کا ملک کی عام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کپل سبل نے سوال کیا کہ عام آدمی کو این ایس جی سے کیا لینا دینا ہے ۔ عام آدمی کو خارجہ پالیسی سے کیا لینا دینا ہے ۔ کپل سبل نے کہا کہ وزیر اعظم این ایس جی ‘ خارجہ پالیسی اور کانگریس پر الزامات لگانے کو ہی اپنی کارکردگی سمجھتے ہیں۔ جبکہ عام آدمی کے مسائل کو پوری طرح سے نظر انداز کردیا گیا ہے ۔
بائیں بازو کی لیڈر برندا کرات نے وزیراعظم نریندرمودی کے خانگی چیانل کو دیئے گئے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے صرف انٹرویو میں اپنی ہی حکومت کی ستائش کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے برندا کرات نے کہا کہ خود کو مطمئن کرنا اور خود کی حکومت کی ستائش کرنا ہی مودی حکومت کا مقصد بن چکا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اب تک کوئی وزیراعظم نے خود کی حکومت کی اتنی تعریف نہیں کی جتنا کہ نریندرمودی نے کی ہے۔ 

Monday, 27 June 2016

Sunday, 26 June 2016

پاکستان کی تئیں ہندوستان کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسی مکمل فیل

پاکستان کی تئیں ہندوستان کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسی مکمل فیل



بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے کشمیر کے پامپور سیکٹر میں ہوئے انتہا پسندوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تئیں ہندوستان کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسی مکمل فیل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ راست مقابلہ کیا جائے گا۔ اور فوجی جوانوں کی ہلاکت کا منہ توڈ جواب دیا جائے ۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کی جانب سے کشمیر کے معاملہ پر دئے گئے بیان کی سخت مذمت کی ۔اور پاکستانی سفیر کو واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔

وزیر اعظم مودی کی  ریڈیو پروگرام 'من کی بات' ملک کی عوام سے کیا خطاب

وزیر اعظم مودی کی ریڈیو پروگرام 'من کی بات' ملک کی عوام سے کیا خطاب



وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے 21 ویں مرتبہ ملک کی عوام سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم مودی نے اس پروگرام کے زریعہ مختلف مسائل پر اپنی خیالات کا کو عوام کے سامنے پیش کیا ۔ مودی نے پانی کے تحفظ کیلئے عوام کو خصوصی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پانی ہے تو کل ہے، جتنی فکر زندگی بچانے کی کریں اتنی فکر پانی بچانے کی بھی کریں.انہوں نے غیر محصوب اثاثے جات رکھنے والوں کو اپنی آمدنی کا اعلان کر نے اور جرمانہ ادا کرتے ہوئے اپنے اپکو کو بچانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ30 ستمبر تک غیر اعلانیہ آمدنی کو واضح کرنے والوں کے خلاف کسی بھی طرح کی پوچھ تاچھ نہیں کی جائے گی اور ناہی کوئی کاروائی کی جائے گی ۔ مودی نے یوگا سے متعلق بات کر تے ہوئے کہاکہ یوگا سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے. سب کو چاہئے کہ وہ یوگا کو بڑھاوادین ۔ ہندوستانی فضائیہ میں پہلی بار خاتون لڑاکا پائلٹ کی شمولیت پر خوشی کااظہار کیا ۔ اور ملک کے خلائی ادارے ا سرو کی جانب سے ایک ساتھ 20 سیٹلائٹ کی لانچنگ میں کامیابی پر خوشی کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جس طرح سے کسان محنت کر رہے ہیں ۔ اسی طرح سے ہمارے سائنس داں بھی کافی محنت کے ساتھ ملک کو سائنسی میدان میں آگے بڑھارہے ہیں ۔

Saturday, 25 June 2016

Friday, 24 June 2016

Thursday, 23 June 2016

Wednesday, 22 June 2016

Tuesday, 21 June 2016

فلم کی شوٹنگ کی تھکان عصمت ریزی سے متاثرہ خاتون کی حالت کی طرح ہے ۔ سلمان

فلم کی شوٹنگ کی تھکان عصمت ریزی سے متاثرہ خاتون کی حالت کی طرح ہے ۔ سلمان



بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران اپنی تھکان کو عصمت ریزی سے متاثرہ خاتون کے مماثل قرار دیتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔ ڈی این اے انڈیا اور دوسری ویب سائٹس پر سلمان خان سے منسوب ایک بیان پوسٹ کیا گیا ہے جس میں فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران ان کی تھکان سے متعلق بعض باتیں کہی گئی ہیں ۔ ویب سائٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ چھ گھنٹے مسلسل شوٹنگ کررہے ہیں کیونکہ اس شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سو بیس کلو کے شخص کو دس بار مختلف زاویوں سے اٹھانا پڑ رہا ہے اور جب چھ گھنٹوں کی شوٹنگ کے بعد وہ تھک جاتے ہیں تو وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حالت عصمت ریزی سے متاثرہ خاتون کی طرح ہوگئی ہے ۔ خواتین تنظیموں نے سلمان خان کے اس بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
یوگا کو تنازعہ کا موضوع نہ بنائیں بلکہ زندگی کا حصہ بنائیں

یوگا کو تنازعہ کا موضوع نہ بنائیں بلکہ زندگی کا حصہ بنائیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چندی گڑھ میں عالمی 



یوم یوگا کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیتے ہوئے یوگا آسن کئے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی صفر بجٹ سے صحت کا انشورنس نہیں ہے لیکن یوگا ایک ایسی چیز ہے جو صفر بجٹ سے صحت کی ضمانت دے سکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے ہمراہ سینکڑوں افراد نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا ۔ وزیر اعظم نے یوگا کو تنازعات سے بھی پاک رکھنے پر زور دیا ہے ۔
بہار میں عالمی یوم یوگا کی تقریب میں ریاستی وزراء کی عدم شرکت

بہار میں عالمی یوم یوگا کی تقریب میں ریاستی وزراء کی عدم شرکت

 بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں عالمییوم یوگا کے موقع پر منعقدہ تقریب میں جے ڈی یو آر جے ڈی حکومت کے وزرا نے شرکت نہیں کی ۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد موجود تھے لیکن دو وزرا کی نشستیں خالی نظر آئیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی یوگا ڈے نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اسی وجہ سے بہار کے وزرا نے یوگا ڈے میں حصہ نہیں لیا ۔
دوسری طرف جے ڈی یو کے قائدین سنجے سنگھ اور ریاستی وزیر اشوک چودھری نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر جے ڈی یو وزرا کی پروگرام میں عدم شرکت کو جائز قرار دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو قائدین نے کہا کہ یہ پروگرام صرف رام دیو کا پروگرام ہے اور بی جے پی ایونٹ کمپنی بن چکی ہے جو اس طرح کے پروگرام منعقد کررہی ہے اور اس کا مقصد بی جے پی کی تشہیر ہے ۔ واضح رہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو پہلے شراب پر پابندی عائد کرنی چاہئے پھر یوگا کی بات کرنی ہوگی ۔ جھارکھنڈ میں نتیش کمار نے کہا تھا کہ یوگا کا پہلا حصول شراب سے دور رہنا ہے اس لئے اگر آپ یوگا کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ ہے تو پہلے شراب پر پابندی لگانی چاہئے ۔

Monday, 20 June 2016

آؤٹر رنگ روڈ پر ایک اور حادثہ ' تین پولیس ملازمین زخمی

آؤٹر رنگ روڈ پر ایک اور حادثہ ' تین پولیس ملازمین زخمی



پیر کی علی الصبح آؤٹر رنگ روڈ پر ایک اور حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس بار حادثہ میں بے قابو لاری نے پولیس کی گاڑی کو بھی ٹکر دے دی ۔ اس واقعہ میں تین پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے حیات نگر منڈل کے پدا عنبرپیٹ کی آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آیا ۔ زخمی پولیس ملازمین کی شناخت ناگیشور راؤ ‘ شیکھر اور ہوم گارڈ وینو گوپال کے طور پر کی گئی ہے جنہیں علاج کیلئے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقع پہونچی اور لاری ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ۔
ضلع محبوب نگر میں ریچھ کے حملہ میں ایک کسان ہلاک

ضلع محبوب نگر میں ریچھ کے حملہ میں ایک کسان ہلاک

ضلع محبوب نگر میں ریچھ کے حملہ میں ایک کسان ہلاک ہوگیا ۔ 



یہ واقعہ محبوب نگر ضلع کے اچم پیٹ منڈل کے گمپن پلی گاؤں میں پیش آیا ۔ بتایا گیا کہ اکثر نلا ملا جنگلات کے علاقہ کے جانور آکر فصلوں کو برباد کرتے ۔ مذکورہ کسان جب معمول کے مطابق اپنے کھیت پہونچا تو اس جالی میں ریچھ کو پھنسا ہوا دیکھا ۔ اس نے ریچھ کو جانے کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران ریچھ نے اس پر حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں کسان ہلاک ہوگیا ۔
شمس آباد : تین کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام

شمس آباد : تین کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام



شمس آباد منڈل کے علاقہ سے تین کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش کو مقامی عوام کی مستعدی کی وجہ سے ناکام بنادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد منڈل کے جھنڈا چوراہے کے پاس تین کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ عائشہ خانم ‘ زہرہ خانم اور ان کے چھوٹے بھائی نانی کے گھر سے آرہے تھے کہ ایک شخص ان کا پیچھا کررہا تھا اور اس نے عائشہ خانم کا ہاتھ پکڑ کر چاکلیٹ دلانے کا لالچ دیا ۔ اس دوران لڑکی میڈیکل ہال میں داخل ہوگئی اور اس کے پیچھے وہ شخص بھی داخل ہوگیا لیکن دکاندار اور دیگر افراد نے لڑکی کی چیخ و پکار پر مذکورہ شخص کو پکڑ لیا ۔ پہلے اس کی پٹائی کی گئی بعد میں اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔
حیدرآباد : بدمعاشوں کی بین ریاستی ٹولی گرفتار

حیدرآباد : بدمعاشوں کی بین ریاستی ٹولی گرفتار



طلائی زیورات کو پالش کرنے کے بہانے اسے تبدیل کرکے معصوم عوام کو دھوکہ دینے میں ملوث بین ریاستی ٹولی کے پانچ ارکان کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی رویندرنے بتایا کہ رنجیت شاہ ،سنیل کمار، اوراس کے دیگر تین ساتھیوں نے حیدرآباد کے بشمول سکندرآباد، ناسک، پونا، عادل آباد، اور کریم نگرمیں بھی وارداتیں انجام دی تھیں۔ بتایاگیاہے کہ یہ سارق عوام کی توجہ ہٹا کر زیورات تبدیل کیاکرتے تھے۔ ان کا ایک اورساتھ مکیش کمار مفرور بتایاگیاہے اور پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سارقوں کے قبضے سے ایک کلو آٹھ گرام کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔
خانگی تعلیمی اداروں میں من مانی فیسوں کے خلاف  دھرنا

خانگی تعلیمی اداروں میں من مانی فیسوں کے خلاف دھرنا



خانگی تعلیمی اداروں میں من مانی فیسوں کی وصولی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی ناقص حالت کے خلاف اے بی وی پی کے کارکنوں کی طرف سے آج منسٹرس کوارٹرس کے روبرو دھرنا دینے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا ۔ اے بی وی پی کے کارکن اچانک منسٹر کوارٹر کے پاس پہونچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔ مقام واقعہ پر تعینات پولیس ملازمین نے احتجاجی طلبہ کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت خانگی تعلیمی اداروں کی من مانیوں کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے وعدے کو بھی فراموش کردیا گیا ہے ۔ طلبہ کی سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔
تلنگانہ : دسہرہ کے دن نئے اضلاع کا اعلان کیا جا سکتا ہے

تلنگانہ : دسہرہ کے دن نئے اضلاع کا اعلان کیا جا سکتا ہے



ریاستی چیف سکریٹری راجیو شرما نے آج کلکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ نئے اضلاع کی تشکیل عمارتوں کی تعمیر ‘ اور ملازمین کی منتقلی کے سلسلہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں کلکٹرس کی طرف سے رپورٹ دیئے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ دسہرہ کو نئے اضلاع کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے ۔
دہلی اور دہرا دون میں زبردست بارش موسم خوشگوار

دہلی اور دہرا دون میں زبردست بارش موسم خوشگوار


دہلی میں گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار دیکھا گیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر ٹریفک کی رفتار سست دیکھی گئی ۔ گزشتہ چند دنوں سے دہلی میں گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے ۔
اُدھر دہرادون میں بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہرا دون میں غیر معمولی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم نظرآئی۔ بعض مقامات پر ٹریفک جام ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
کرناٹک :کانگریس کے بعض حلقوں کی طرف سے احتجاج

کرناٹک :کانگریس کے بعض حلقوں کی طرف سے احتجاج


کرناٹک میں کانگریس کے وزیر اعلی سدارامیا کی طرف سے کابینہ میں تبدیلی کے فیصلہ کے بعد پارٹی کے بعض حلقوں کی طرف سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے لیڈر امبریش نے وزیر اعلی کے موقف کے خلاف استعفیٰ دے دیا ہے ۔ بتایاگیاہے کہ چودہ وزرا کو کارکردگی نہ دکھانے پر برطرف کیا گیا ہے ۔ جن میں قمرالاسلام اور امبریش بھی شامل تھے ۔ معطل کئے گئے کانگریسی وزرا کے کارکنوں کی طرف سے وزیر اعلی کی قیامگاہ کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔ واضح رہے کہ دنیش گنڈوراؤ نامی وزیر کو بھی ہٹادیا گیا ہے۔
ہم کیوں عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں پہنچا پارہے ہیں : کے ٹی آر

ہم کیوں عوام کو بنیادی سہولتیں نہیں پہنچا پارہے ہیں : کے ٹی آر



ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے عہدیداروں سے سوال کیا ہے کہ آخر ہم شہر کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں کیوں ناکام ہیں ۔جی ایچ ایم سی کے حدود میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کے سلسلہ میں ریاستی وزیر کے ٹی آر نے آج تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ ریاستی وزیر نے حیدرآباد میں سڑکوں کی خستہ حالت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن معمولی بارش سے سڑکوں کی حالت ابتر ہوجاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرانے طریقوں کو بدلنا ہوگا ۔ ایر پورٹ اور اؤٹر رنگ روڈ کی سڑکوں کو جس طرح سے تیار کیا گیا ہے ویسے ہی دوسری سڑکوں کو تبدیل کرنا ہوگا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تین تا پانچ سال تک خانگی اداروں کو سڑکوں کی نگہداشت و نگرانی کی ذمہ داری دی جائے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سڑکوں پر ہر جگہ گڑھے پڑجاتے ہیں اور وہ خود آج ناقص سڑکوں کی وجہ سے جائزہ اجلاس میں تاخیر سے پہونچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی صفائی کے کام بھی ٹھیک نہیں ہوپارہے ہیں۔ برسات کا موسم آچکا ہے اور ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم اس موسم کے دوران کیا تیار ہیں یا نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طرز کے اس شہر میں ایمبولنس کے جانے کیلئے بھی جگہ نہیں ہے ۔ مختلف امور پر کے ٹی آر نے عہدیداروں کی سخت سرزنش کی ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں سڑکوں پر سالانہ ساڑھے چار سو کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کمشنر سٹی پولیس مہیندر ریڈی نے سڑکوں پر کھدوائی کے کاموں کو ایک ایجنسی کے سپرد کرنے کی تجویز پیش کی ۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
فرقہ پرستوں کے ذہنوں میں موجود کیڑے کو نکلناہوگا

فرقہ پرستوں کے ذہنوں میں موجود کیڑے کو نکلناہوگا



اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش سنگھ یادونے کہا ہے کہ فرقہ پرست تنظیموں کے دماغ میں سماج میں انتشار پیداکرنے کو جو کیڑا ہے اسے ان کے دماغ سے نکلنا ہوگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش سنگھ یادونے کہا کہ انتخابات کے دوران ایسے مسائل کو موضوع بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے لئے اقدامات کرنے چاہیے نا کہ فرقہ پرستی کا زہر گھولنے کے لئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیرانہ کے معاملے پر جس طرح کی مہم چلائی گئی ہے اس سے اترپردیش کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
کیجروال حکومت کی برطرفی کا مطالبہ

کیجروال حکومت کی برطرفی کا مطالبہ



بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے کیجروال حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے۔ کیجروال کی قیامگاہ کے پاس احتجاج کررہے بی جے پی کے لیڈر مہیش گری سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اگر دستور کے مطابق کوئی کام نہیں کرتاہے تو آرٹیکل تین سو چھپن کے تحت حکومت کو برطرف کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے دہلی کے ایل جی کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔