Friday, 29 April 2016

اترپردیش : مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں چھ کمسن بچے ہلاک

اترپردیش : مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں چھ کمسن بچے ہلاک



اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں چھ کمسن بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ متاثرہ خاندان کے فرد نے بتایا کہ رات میں وہ کہیں جارہا تھا اس نے بچے سے موم بتی جلانے کو کہا کیوں کہ گھر میں اندھیرا تھا لیکن جب وہ صبح مکان آیا تو گھر جل چکا تھا اور بچے مرچکے تھے ۔مقامی پولسی نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اترکھنڈ کے ہریدوار میں ہاتھیوں نے تیار فصلوں کو تباہ کردیا

اترکھنڈ کے ہریدوار میں ہاتھیوں نے تیار فصلوں کو تباہ کردیا



اترکھنڈ کے ہریدوار میں ہاتھیوں نے تیار فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔ مقامی کسانوں کے مطابق روزانہ ہاتھی کھیتوں میں داخل ہورہے ہیں اور ان کی فصلوں کو تباہ کررہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو بھی اس سلسلے میں توجہ دلائی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ترکاری کی تیار فصلوں کو کافی نقصان ہواہے۔
مشہور لیڈر بننے کیلئے زائد مقدمے فائد مند ہوتے ہیں : بی جے پی لیڈر

مشہور لیڈر بننے کیلئے زائد مقدمے فائد مند ہوتے ہیں : بی جے پی لیڈر



مغربی بنگال کی بی جے پی لیڈر روپا گنگولی نے کہا ہے کہ مشہور لیڈر بننے کیلئے زائد مقدمے فائد مند ہوتے ہیں۔ رائے دہی کے دوران تشدد کے واقعہ کے سلسلے میں عدالت پہونچی روپا گنگولی نے کہا کہ انہیں ضمانت کی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر انہیں گرفتارکیا گیا تو مزہ آجائیگا۔
 وجئے مالیا کو کس نے باخبرکرتے ہوئے ملک سے بھگایا

وجئے مالیا کو کس نے باخبرکرتے ہوئے ملک سے بھگایا



کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے سوال کیا ہے کہ وجئے مالیا کو کس نے باخبرکرتے ہوئے ملک سے بھگایا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرجے والا نے کہا کہ جب وجئے مالیا کو گرفتارکرنے کا وقت آیا اسی وقت حکومت کے ایک وزیر نے انہیں باخبر کردیا جس کے بعد وجئے مالیا ملک سے فرار ہوگئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت وجئے مالیا کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔
خانگی کالجس کے خلاف کاروائی کو حیدرآباد ہائیکورٹ کی ہری جھنڈی

خانگی کالجس کے خلاف کاروائی کو حیدرآباد ہائیکورٹ کی ہری جھنڈی



ادھر حیدرآباد ہائیکورٹ نے خانگی کالجس کے خلاف کاروائی کیلئے حکومت کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔واضح رہے کہ خانگی کالجس کے خلاف حکومت کی طرف سے کی جارہی کاروائی پر کالج انتظامیہ عدالت سے رجوع ہوئے تھے ۔ عدالت نے آج حکومت کو اجازت دی کہ خانگی کالجس کے خلاف کاروائی کو جاری رکھا جائے ۔واضح رہے کہ خانگی کالجس کی جے اے سی نے یکم مئی کو ٹیٹ اور دو تاریخ کو ایمسیٹ کے انعقاد کے سلسلے میں عدم تعاون کا اعلان کیا تھا ۔ خانگی جے اے سی کے اس موقف کی وجہ سے حکومت کو ٹیٹ اور ایمسیٹ امتحان بھی ملتوی کرنا پڑا تھا ۔
 وزیراعظم نریندر مودی سونیا گاندھی کو کیوں گرفتار نہیں کرتے

وزیراعظم نریندر مودی سونیا گاندھی کو کیوں گرفتار نہیں کرتے



دلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اگسٹا ویسٹ لینڈ اسکام میں سونیا گاندھی کو گرفتار کرنے کا وزیراعظم مودی کو چیالنج کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ وزیراعظم مودی سونیا گاندھی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف الزامات ہوتے تو نریندر مودی فوری انہیں گرفتار کرادیتے ۔ کجریوال نے الزام لگایا کہ گاندھی خاندان سے نریندر مودی کے رشتے سامنے آرہے ہیں ۔
ملائم سنگھ یادو بھی ملک کیلئے بہترین وزیراعظم ہوسکتے ہیں

ملائم سنگھ یادو بھی ملک کیلئے بہترین وزیراعظم ہوسکتے ہیں



رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو بھی ملک کیلئے بہترین وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ نتیش کمار کی کون تائید کرے گا ۔ پپو یادو نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو ہٹانے کے معاملے میں ہی اپوزیشن منقسم ہوچکی ہے۔
شردپوار کے بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

شردپوار کے بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل



دو ہزار انیس کے انتخابات میں نتیش کمار کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے موزوں امیدوار قرار دینے کے شردپوار کے بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل دیکھی جارہی ہے ۔ آج شردپوار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش کمار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ شردپوار نے راہول گاندھی سے متعلق پوچھے گئے سوال کو نظرانداز کردیا۔ شردپوار نے کہا ہے کہ نتیش کمار نے اس سلسلہ میں تجویز پیش کی ہے اس سلسلہ میں غور کیا جاسکتا ہے ۔
نیٹ مقررہ پروگرام کے مطابق یکم مئی کو منعقد ہوگا

نیٹ مقررہ پروگرام کے مطابق یکم مئی کو منعقد ہوگا




سپریم کورٹ نے یکم مئی کو نیٹ کے پہلے مرحلے کے انعقاد سے متعلق حکم التوا جاری کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ اعلی عدالت نے مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت سے بھی انکارکردیا ہے۔ اعلی عدالت نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مزید کوئی احکام جاری نہیں کرے گی۔ عدالت کے اس موقف سے نیٹ امتحان کا پہلا مرحلہ اب یکم مئی کو ہی منعقد ہوگا ۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ نیٹ سے متعلق پہلے ہی احکام جاری کئے جاچکے ہیں اور پہلے مرحلے کا امتحان مقررہ وقت پر منعقد ہونا چاہیے ۔

Thursday, 28 April 2016

ٹی آر ایس پلینری اجلاس کھودا پہاڑ نکلا چوہا : شبیر علی

ٹی آر ایس پلینری اجلاس کھودا پہاڑ نکلا چوہا : شبیر علی



تلنگانہ کونسل کے اپوزیشن لیڈر شبیر علی نے کہا کہ ٹی آر ایس پلینری اجلاس کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرپلینری اجلاس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کے دھوکے بازوں کی تعریف کی گئی اور چارہزار ٹی آر ایس قائدین کو مئی کے آخر تک نامزد عہدے دینے کے اعلان کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں کہی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں خشک سالی سے عوام پریشان ہیں ۔ لیکن وزیراعلی کروڑہا روپیے خرچ کرتے ہوئے پلینری اجلاس منعقد کررہے ہیں ۔ وزیراعلی کے پاس دوسرے پارٹی کے ارکان کو شامل کرنے کیلئے گھنٹوں وقت ہے لیکن خشک سالی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔
نییٹ امتحان سے تلنگانہ کو مستثنی رکھنے جانے کی درخواست

نییٹ امتحان سے تلنگانہ کو مستثنی رکھنے جانے کی درخواست



وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ جاریہ سال
NEET
امتحان سے تلنگانہ کو مستثنی رکھنے جانے کی درخواست کی جائے گی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
NEET
پر دیئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تلنگانہ حکومت احترام کرتی ہے لیکن ایمسیٹ امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں لہذا جاریہ سال اس امتحان سے تلنگانہ کو مستثنی رکھنے کی درخواست کی جائیگی۔وزیر صحت نے بتایا کہ وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر غورکررہے ہیں ۔ وزیر صحت نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں ۔سپریم کورٹ کے فیصلہ کی نقل ملنے کے بعد قانونی مشورہ لیتے ہوئے کوئی قدم اٹھایا جائے گا ۔ وزیر صحت نے واضح کیاکہ تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحان دو مئی کو ہی ہوگا ۔ جبکہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلے ملک بھر میں
NEET
امتحان کے تحت ہی کئے جائیں گے ۔ یکم مئی اور چوبیس مئی کو دو مرحلوں میں یہ امتحان منعقد کئے جائیں گے۔ سترہ اگست کو
NEET

امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تیس ستمبر تک کونسلنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا اور یکم اکٹوبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش میں انتیس اپریل کو ہی ایمسیٹ امتحان منعقد کئے جارہے ہیں ۔
شام کے اہم سنی شہر حلب پر حکمران فوج کی سفاکانہ کاروائی ' درجنوں عمارتیں تباہ ۔بے شمار ہلاکتیں

شام کے اہم سنی شہر حلب پر حکمران فوج کی سفاکانہ کاروائی ' درجنوں عمارتیں تباہ ۔بے شمار ہلاکتیں



شام کے صوبے حلب میں بڑھتی لڑائی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔سوشل میڈیامیں اپ لوڈکردہ فوٹیج میں بیرل بموں کی بمباری دیکھی جاسکتی ہے۔یہ بمباری حلب کے مضفاتی علاقے میں واقع رہائشی علاقے النیرب پرکی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی سفیرکا کہنا تھا کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں ہرپچیس منٹ بعد ایک شامی ہلاک ہوتاہے۔جبکہ ہر تیرا منٹ میں ایک فرد زخمی ہورہا ہے۔سنیوں کے گڑھ اور بغاوت کے مرکز حلب پر آج شامی فوج نے کیمیکل بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ابتدائی اطلاعات میں بیس لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے تاہم مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ملبے میں درجنوں عام شہری دبے ہوئے ہیں ۔
مقامی لوگوں نے اس حملے کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بشار الاسد کے خلاف جنگی جرائیم کی بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔ادھر النصرہ فرنٹ نے دھمکی دی ہے کہ دمشق پر قبضے کے بعد بشار الاسد کا کرنل قذافی سے کہیں زیادہ خوفناک حشر کیا جائے گا ۔
حیدر آباد : تیس بچہ مزدوروں کو آزاد کرالیا گیا

حیدر آباد : تیس بچہ مزدوروں کو آزاد کرالیا گیا



ساوتھ زون پولیس کی طرف سے آج صبح مختلف علاقوں میں تلاشی مہم انجام دی گئی ۔ ڈی سی پی ساوتھ وی ستیہ نارائنا کی قیادت میں چلائی گئی مہم میں دوسو ملازمین پولیس نے حصہ لیا ۔ اس مہم کے دوران تیس بچہ مزدوروں کو آزاد کرالیا گیا ۔ پولیس نے اس مہم کے دوران سابق ہسٹری شیٹرس سمیت آٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے پھلوں کے پانچ گوداموں کی تلاشی لیتے ہوئے کاربائیڈ کے ذریعہ آموں کو پکانے کا پتہ چلایا اور تاجروں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے گوداموں کو مہر بند کردیا ۔ اس مہم کے دوران درکار دستاویزات نہ ہونے کے دوران پچیس ٹو وہیلرس کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے جانوروں کی چربی سے تیل بنانے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔
ہندو جوڑے کی چرچ میں شادی کو پولیس نے روک کر دلہن کے ماں باپ اور پادری کو گرفتار کرلیا

ہندو جوڑے کی چرچ میں شادی کو پولیس نے روک کر دلہن کے ماں باپ اور پادری کو گرفتار کرلیا


مدھیہ پردیش کے ستنا میں ہندو جوڑے کی چرچ میں شادی کو بجرنگ دل کی شکایت پر مقامی پولیس نے روک کر دلہن کے ماں باپ اور پادری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں نے یہ شکایت کی تھی کہ لڑکی اور لڑکے کا جبراً مذہب تبدیل کرتے ہوئے ان کی شادی کرائی جارہی ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی چرچ پہونچ کر شادی کو رکوادیا ۔ دس افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے ۔ دوسری طرف مقامی پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ دلہن قانونی طور پر نابالغ تھی ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شادی کرنے والے جوڑے نے چار سال قبل عیسائی مذہب اختیار کرلیا تھا لیکن ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور یہ ریاست کے قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ مقامی ایس پی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ لڑکی ہندو اور نابالغ ہیں ۔ دوسری طرف لڑکی کے والد نے کہا کہ ان کی لڑکی بیمار تھی اور چرچ میں عبادت کی وجہ سے صحت یاب ہوئی تھی اور اس کی خواہش تھی کہ اس کی شادی چرچ میں انجام دی گئی ۔ لڑکی کے والد نے بجرنگ دل کے کارکنوں کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
جموں و کشمیر : اننت ناگ ضلع کے شیرباغ علاقہ میں پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ

جموں و کشمیر : اننت ناگ ضلع کے شیرباغ علاقہ میں پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ



جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شیرباغ علاقہ میں پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس واقعہ میں ابھی کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لیکن واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسس نے علاقہ میں چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ اعلی حکام نے بھی مقام واقعہ پہونچ کر تفصیلات حاصل کی ہیں ۔
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اپنے دو روزہ دورہ پر پاپوا نیو گنیا پہونچ گئے

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اپنے دو روزہ دورہ پر پاپوا نیو گنیا پہونچ گئے



صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اپنے دو روزہ دورہ پر پاپوا نیو گنیا پہونچ گئے ہیں ۔ ایر پورٹ پر مقامی وزرا اور نائب وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا استقبال کیا ۔ ایر پورٹ پر ہی پرنب مکرجی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ اپنے دورہ کے دوران صدر جمہوریہ دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو بھی خراج پیش کریں گے ۔ پی این جی یونیورسٹی میں پرنب مکرجی مقامی ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے ۔پاپوا نیو گنیا اور ہندوستان کے درمیان صحت ‘ زراعت اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں معاہدے بھی کئے جائیں گے ۔ پاپوا نیو گنیا سے صدر جمہوریہ انتیس اپریل کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوں گے ۔
ہندوستان نے آج ملک کے خلائی شعبہ میں ایک اور کارنامہ انجام دیا

ہندوستان نے آج ملک کے خلائی شعبہ میں ایک اور کارنامہ انجام دیا




ہندوستان نے آج ملک کے خلائی شعبہ میں ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے پی ایس ایل وی سی ۔ تینتیس کی آخری سٹلائٹ کو مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑدیا ہے ۔ سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی سنٹر سے آج دوپہر بارہ بجکر پچاس منٹ پر آئی آر این ایس ایس ون جی کو پی ایس ایل وی ۔ سی تینتیس کے ذریعہ مدار میں چھوڑا گیا ۔ ہندوستان نے اب تک مدار میں چھ علاقائی نیوی گیشنل سٹلائٹس پہلے ہی چھوڑ دیئے ہیں۔ اب اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جن کے خود کے نیوی گیشن سسٹم اور ٹکنالوجی پائی جاتی ہے ۔
سونیا گاندھی کسی سے نہیں ڈرتیں ہوں گی : امیت شاہ

سونیا گاندھی کسی سے نہیں ڈرتیں ہوں گی : امیت شاہ



بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نی کہا ہے کہ بھلے ہی سونیا گاندھی کسی سے نہیں ڈرتیں ہوں گی لیکن بی جے پی کے قائدین دستور سے ڈرتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ حقیقت میں سونیا گاندھی کسی سے نہیں ڈرتی ہیں اس لیے نیشنل ہیرالڈ اور اگسٹا ویسٹ لینڈ جیسے اسکامس میں ان کا نام آتا ہے ۔
راجیہ سبھا :اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر کانگریس اور بی جے پی ارکان کے درمیان نوک جھونک

راجیہ سبھا :اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر کانگریس اور بی جے پی ارکان کے درمیان نوک جھونک



راجیہ سبھا میں آج پھر اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر کانگریس اور بی جے پی ارکان کے درمیان نوک جھونک دیکھی گئی ۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بی جے پی کے نئے رکن سبرامنیم سوامی کی طرف سے اگسٹا ویسٹ لینڈ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر حکمران جماعت کے ارکان نے شدید احتجاج کیا ۔ آج بھی ایک رکن پارلیمنٹ کی طرف سے جب علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی موقف پر بیان کے دوران انہوں نے سبرامنیم سوامی کا حوالہ دیا اس وقت سبرامنیم سوامی نے بھی دیگر ممالک کے دستور اور وہاں کے قانون کا حوالہ دیا ۔ کانگریسی ارکان کے احتجاج پر نائب صدرنشین پی جے کورین نے سبرامنیم سوامی کو تاکید کی کہ وہ غیرضروری دوسرے ارکان کو اشتعال دلارہے ہیں ۔کانگریسی ارکان سبرامنیم سوامی کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہونچ گئے ۔ غلام نبی آزاد نے بھی کہا کہ بی جے پی نے ایوان کو سبرامنیم سوامی جیسا تحفہ دیا ہے جو کاروائی میں خلل کے ذمہ دار ہیں ۔ راجیہ سبھا میں جے ڈی یو کے کے سی تیاگی نے دلی یونیورسٹی میں بھگت سنگھ سے متعلق قابل اعتراض کتابکا حوالہ دیا ۔ لوک سبھا میں بھی بعض ارکان نے اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر مباحث کا مطالبہ کیا تھا ۔ کانگریس کے رکن جیوتر آدتیہ سندھیا جب پٹھان کوٹ سے متعلق پاکستان کے موقف پر بیان کا مطالبہ کررہے تھے اس وقت مرکزی وزیر اوما بھارتی گنگا کی صفائی پر اٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں ۔ اوما بھارتی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے ارکان گنگا سے زیادہ پاکستان کے بارے میں سنجیدہ ہیں جس پر کانگریسی ارکان نے اعتراض کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریسی ارکان کے درمیان کئی بات نوک جھونک دیکھی گئی ۔
ترپتی دیسائی سستی شہرت کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کررہی ہیں

ترپتی دیسائی سستی شہرت کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کررہی ہیں



 شیو سینا کے لیڈر حاجی عرفات شیخ اپنے حامیوں کے ساتھ ترپتی دیسائی کے مجوزہ دھرنا سے قبل درگاہ حاجی پر دیکھے گئے ۔ اس موقع پر بعض خواتین نے کہا کہ ترپتی دیسائی ادب کے ساتھ درگاہ میں نہیں آرہی ہیں ان کا رویہ مناسب نہیں ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی بھی درگاہ حاجی علی میں ہی دیکھے گئے اور انہوں نے بھی کہا کہ ترپتی دیسائی سستی شہرت کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کررہی ہیں۔
ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں مجلسی کارکنوں کی کثیر تعداد جمع

ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں مجلسی کارکنوں کی کثیر تعداد جمع


ممبئی کے مجلس اتحادالمسلمین کے کارکنوں نے حاجی علی درگاہ کے پاس ترپتی دیسائی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس کے کارکن بڑی تعداد میں درگاہ کے پاس جمع ہوچکے ہیں ۔ ممبئی کے مقامی سرگرم کارکن رفعت حسین نے کہا کہ جو چیز اسلام میں جائز نہیں ہے اس کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ ترپتی دیسائی کو ان کی حرکت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔
اس دوران ترپتی دیسائی کے مجوزہ دھرنے کے پیش نظر ممبئی میں درگاہ حاجی علی کے پاس غیر معمولی سکیوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کئی مقامات پر بیریکیٹ کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ اور پولیس کے زائد دستوں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کے زائد دستوں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔
اس دوران جمعیتہ العلمائے مہاراشٹرا کے صدر مولانا مستقیم نے کہا ہے کہ ترپتی دیسائی فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا مستقیم نے کہا کہا سلام میں کسی عورت کا قبر پر جانا جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا احترام دل میں ہے ۔ جمعیتہ العلمائے مہاراشٹرا کے سکریٹری گلزار اعظمی نے بھی کہا کہ مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنے کیلئیے یہ سب کیا جارہا ہے ۔

Wednesday, 27 April 2016

حیدر آباد : عالیجاکوٹلہ میں عجیب و غریب دھماکہ ، الکٹرانک اشیا کو نقصان

حیدر آباد : عالیجاکوٹلہ میں عجیب و غریب دھماکہ ، الکٹرانک اشیا کو نقصان



دودھ خانہ گلی کوٹلہ عالیجاہ میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب عجیب و غریب دھماکہ سے دہشت کا ماحول دیکھا گیا۔ بعض مکانات میں الکٹرانک سامان کو بھی شدید نقصان پہونچا۔ مقامی مکینوں نے بتایا کہ ایک شعاع جیسی چیز مکان کے اوپری حصہ سے ٹکرائی جس کے ساتھ ہی دھماکہ کی آواز سنائی دی ۔ آس پاس کے مکانات کے تقریباً آٹھ تا دس ٹی وی سیٹس کو نقصان پہونچا۔ لوگ گھروں کے باہر نکل آئے اور مکان کی چھت کا کچھ حصہ بھی گرا ہوا پایا گیا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ بجلی گرنے سے شاید یہ واقعہ پیش آیا ہے تاہم واضح طور پر ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔
میری جان کو خطرہ ہے : شنکر را ؤ

میری جان کو خطرہ ہے : شنکر را ؤ



سابق وزیر شنکر راو نے کہاہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چوبیس اپریل کو ان کی گاڑی کو ٹکر دینے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی ڈرائیور کی چوکسی کی وجہ سے وہ بچ گئے ۔اس سلسلے میں انہوں نے پولیس کیس بھی کیا ہے لیکن اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے ۔ شنکر راو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں فوری کاروائی ہونی چاہیے کیوں کہ انہوں نے بدعنوانیوں کے خلاف کئی افراد کو عدالت میں کھڑا کیا ہے۔
دیہی اور شہری علاقوں میں دو لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر‘

دیہی اور شہری علاقوں میں دو لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر‘



تلنگانہ حکومت نے سال دو ہزار سولہ سترہ میں دو لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات دیہی‘ شہری اور عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں تعمیر کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ۔احکامات میں بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں پانچ لاکھ چار ہزار روپیے اور شہری علاقوں میں پانچ لاکھ تیس ہزار روپیے فی مکان پر خرچ کئے جائیں گے ۔ عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں فی مکان پر سات لاکھ روپیے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے مکانات کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک لاکھ پچیس ہزار روپیے ‘ شہری علاقوں بشمول عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں تعمیر کئے جانے والے مکانات کیلئے پچھتر ہزار روپیے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس اسکیم پر عمل آوری کی ذمہ داری نو اضلاع میں کلکٹرس کو دی گئی ہے جبکہ عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں کمشنر اس اسکیم پرعمل آوری کے ذمہ دارہوں گے ۔
مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کی قرارداد نظرانداز

مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کی قرارداد نظرانداز


وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے کہا ہیکہ ٹی آر ایس کے اصل باس عوام ہیں ۔ ضلع کھمم میں ٹی آر ایس کے پندرہویں پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ جنہوں نے اقتدار سونپا ہے وہی اقتدار چھین بھی سکتے ہیں اس لیے اصلی باس عوام ہی ہیں ۔ وزیراعلی نے پارٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ عہدہ کو نظر میں رکھ کر کام نہ کریں ۔ سنجیدگی سے کام کرنے والے کو عہدے ضرور دیئے جائیں گے ۔ حکومت اور پارٹی کی رفتار ایک ہونی چاہیے۔ وزیراعلی نے کہا کہ عوام نے ٹی آر ایس پر اعتماد کرتے ہوئے تمام انتخابات میں کامیابی دلائی ہے ۔ اسی کو برقرار رکھتے ہوئے عوام سے جو وعدے کئے ہیں اس کو پورا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے آخر تک نامزد عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر طبقہ کی ترقی سے ہی سنہرا تلنگانہ بنے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ٹی آر ایس کو مضبوط کریں ۔ اجلاس کے آغاز پر وزیراعلی نے پارٹی پرچم لہرایا۔ تلنگانہ جہدکار کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ پلینری سشن کے دوران وزراء اور دیگر قائدین نے مختلف قراردادیں پیش کی جن کو منظورکرلیا گیا ۔
جموں کشمیر میں لوگوں کو امان اللہ خان کی عائیبانہ نماز جنازہ سے روک دیا گیا

جموں کشمیر میں لوگوں کو امان اللہ خان کی عائیبانہ نماز جنازہ سے روک دیا گیا



جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان بیاسی سال کی عمر میں جگر کے کینسر کے باعث پاکستان کے شہر راول پنڈی میں انتقال کرگئے ان کے انتقال کے سلسلے میں جموں کشمیر میں زبردست سیکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور سری نگر کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گیا ہے ۔حکام نے جموں کشمیر میں لوگوں کو امان اللہ خان کی عائیبانہ نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے موجودہ چیرمین محمد یسین ملک نے سری نگر کے لال چوک میں غائیبانہ نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا تاہم انہیں ان کے گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے ۔زبردست باپندیوں کے باعث سری نگر سنسنان نظر آرہا تھا جبکہ بازار اور کاروباری ادارے بھی آج بند رہے ۔حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جاتے ہیں ۔
گجرات مغربی بنگال اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سے تجاوز

گجرات مغربی بنگال اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سے تجاوز


ادھر گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ رہی ہے گجرات مغربی بنگال اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔گجرات مغربی بنگال اور یوپی میں حالات سنگین ہیں ۔اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
گجرات اتر کھنڈ اور یوپی میں بھی پانی کی قلت سے عوام پریشان

گجرات اتر کھنڈ اور یوپی میں بھی پانی کی قلت سے عوام پریشان


ملک میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے شدید گرمی سے جہاں عوام بے حال ہیں وہیں گرمی کی شدت نے سوکھے کی صورتحال بھی پیدا کرنی ہے شدید قحط سالی اور پانی کی قلت سے ملک کی تقریبا آبادی پریشان ہے جنوبی ہند تلنگانہ مہاراشٹر کے علاوہ گجرات مدھیہ پردیش جھارکھنڈ میں بھی پانی اب ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔گجرات میں کئی گاوں ایسے ہیں جہاں پانی تقریبا ختم ہوگیا ہے اور لوگ محض ایک یا دو بور ویل پر انحصار کررہے ہیں پانی نہ ہونے کے باعث لوگ گاووں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی کرنے لگے ہیں ۔حکام بے بس ہیں اور مرکزی سرکار اس سلسلے میں کچھ کہنا نہیں چاہتی ۔گجرات کے لوگوں نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مرکز میں مودی سرکار کے آنے کے بعد حالات بد سے بد تر ہوئے ہیں ۔
ادھر گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ رہی ہے گجرات مغربی بنگال اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔گجرات مغربی بنگال اور یوپی میں حالات سنگین ہیں ۔اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
اتراکھنڈ میں صدر راج جاری رہے گا ۔سپریم کورٹ کا حکم

اتراکھنڈ میں صدر راج جاری رہے گا ۔سپریم کورٹ کا حکم



سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے نینی تال ہائی کورٹ کے صدر راج ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تین مئی کو اگلی سماعت تک اترا کھنڈ میں صدر راج جاری رہے گا ۔سپریم کورٹ نے انتیس اپریل کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم قراردیدیا ہے ۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ہریش راوت کی قیادت میں کانگریس سرکار کو دھکا لگا ہے ۔
وشاکھا پٹنم: ڈیزل کمپنی کے یونٹ میں آتشزدگی کا واقعہ

وشاکھا پٹنم: ڈیزل کمپنی کے یونٹ میں آتشزدگی کا واقعہ


وشاکھا پٹنم کے دوواڈا علاقہ میں قائم خصوصی معاشی زون میں موجود بائیو ڈیزل کمپنی کے یونٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام آگ لگتے ہی آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ حادثہ کے وقت تقریباً پندرہ ملازمین پلانٹ میں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے ۔ متعدد فائر انجنس نے مقام واقعہ پہونچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی انجام دی ہے ۔ کلکٹر این یوراج ضلع کے پولیس کمشنر امیت گرگ اور دوسرے اعلی عہدیداروں نے مقام واقعہ پہونچ کر تفصیلات حاصل کیں ۔ کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹوریج کے علاقہ سے آگ شروع ہوئی ۔ اندازہ کے مطابق اٹھارہ اسٹوریج ٹینکس کے منجملہ بارہ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ چہارشنبہ کی سہ پہر تک آگ پر پوری طرح سے قابو پالیا جائے گا ۔ مقامی فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ کے شعلے کافی پھیل چکے تھے اس لئے فائر انجنس کو متاثرہ مقام پہونچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
کسان نے اپنی ساٹھ سالہ ماں کے ساتھ پولیس ملازمین کے سامنے خودکشی کرلی

کسان نے اپنی ساٹھ سالہ ماں کے ساتھ پولیس ملازمین کے سامنے خودکشی کرلی



پنجاب کے برنالا علاقہ میں ایک بتیس سالہ کسان نے اپنی ساٹھ سالہ ماں کے ساتھ پولیس ملازمین کے سامنے خودکشی کرلی ۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بینک کی طرف سے قرض کی ادائیگی کیلئے کسان کو ہراساں کیا جارہا تھا ۔ پتہ چلا ہے کہ کسان نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ اس واقعہ کو لے کر برنالا میں شدید برہمی دیکھی جارہی ہے ۔ مقامی عوام نے بھی اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ خودکشی کرنے والے کسان کی شناخت بلجیت سنگھ اور اس کی ماں کی بلبیر کور کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بینک کے عہدیدار پولیس ملازم کے ساتھ بلجیت سنگھ کے گھر پہونچے تو دونوں ماں بیٹے نے ان کے سامنے ہی خودکشی کرلی ۔ مختلف تنظیموں نے اس واقعہ پر شدید برہمی ظاہر کی ہے ۔
ڈائرکٹر کبیر خان کو کراچی ایر پورٹ پر بعض افراد کی برہمی کا سامنا

ڈائرکٹر کبیر خان کو کراچی ایر پورٹ پر بعض افراد کی برہمی کا سامنا



ہندوستانی فلم ڈائرکٹر کبیر خان کو کراچی ایر پورٹ پر بعض افراد کی برہمی کا سامنا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق کبیر خان پاکستان گئے تھے اور وطن واپسی کیلئے جب وہ کراچی کے ایر پورٹ پہونچے تو اس وقت بعض افراد نے انہیں گھیر لیا ۔ پہلے شرم شرم کے نعرے لگائے گئے ۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف فلمیں بنانے کیلئے کیا انہیں شرم نہیں آتی ۔ مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں ہورہے مظالم پر کیوں فلمیں نہیں بنائی جاتیں ۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو مارا گیا ہے اس پر کیوں فلم نہیں بنائی جاتی ۔ کبیر خان مظاہرین سے الجھے بغیر ایر پورٹ کے اندر داخل ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کبیر خان کی سوپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کو لے کر بھی کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا ۔
اڑیسہ کے وزیراعلی کے دفتر میں آج آتشزدگی کے واقعہ سے سنسنی

اڑیسہ کے وزیراعلی کے دفتر میں آج آتشزدگی کے واقعہ سے سنسنی




اڑیسہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک کے دفتر میں آج آتشزدگی کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آتشزدگی کے اس واقعہ سے ملازمین کو افراتفری کے عالم میں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقامی سیکیورٹی عملہ نے فوری حرکت میں آگے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
دہلی یونیورسٹی کی ایک کتاب میں بھگت سنگھ کو دہشت گرد بتایا گیا

دہلی یونیورسٹی کی ایک کتاب میں بھگت سنگھ کو دہشت گرد بتایا گیا



ملک کی آزآدی کے جہد کار بھگت سنگھ کے بارے میں دہلی یونیورسٹی کی ایک کتاب میں انہیں دہشت گرد قرار دیئے جانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ کئی تنظیموں نے اس سلسلہ میں اپنا احتجاج درج کیا ہے ۔ ایک تنظیم کے نمائندہ نے کہا کہ یہ بہت بڑے افسوس کی بات ہے دہلی یونیورسٹی کی کتاب میں ملک کیلئے جان دینے والوں کو دہشت گرد بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب پر پابندی لگانی چاہئے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ۔
بی جے پی کردار کشتی کی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے : سونیا گاندھی

بی جے پی کردار کشتی کی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے : سونیا گاندھی



کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدہ سے متعلق بی جے پی کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ صدر کانگریس کا کہنا تھا کہ بی جے پی دو سال سے حکومت میں ہے تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں ۔ سونیا گاندھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی کردار کشتی کی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ اگر بی جے پی دو سال سے اقتدار میں ہے تو آخر کیوں اس معاملہ کی تحقیقات مکمل نہیں کی ۔
اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ



اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدہ میں بعض کانگریس قائدین کے ناموں کے آنے کے معاملہ پر آج راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگاموں کے مناظر دیکھے گئے ۔ لوک سبھا میں بھی کانگریس نے اس معاملہ پر مباحث کا مطالبہ کیا تھا ۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے رکن سبرامنیم سوامی نے اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر تحریک التوا پیش کی تھی ۔سونیا گاندھی کا نام اس معاملہ میں لائے جانے پر کانگریس کے ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہونچ گئے تھے۔ کانگریس ارکان کو سبرامنیم سوامی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ بعد میں ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
پارلیمنٹ میں نجمہ ہبت اللہ نے بیرسٹر اویسی کے خلاف کئے شخصی ریمارک

پارلیمنٹ میں نجمہ ہبت اللہ نے بیرسٹر اویسی کے خلاف کئے شخصی ریمارک


لوک سبھا میں آج مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ کی طرف سے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کے خلاف کئے گئے شخصی ریمارک پر کافی ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ اسٹینڈ اپ اور اسٹارٹ اپ انڈیا سے متعلق بیرسٹر اویسی نے جب یہ سوال کیا کہ کیا اس اسکیم کے تحت مسلمانوں اور اقلیتوں کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس سوال پر مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ نے بیرسٹر اویسی سے متعلق شخصی ریمارک کئے جس کے ساتھ ہی بیرسٹر اویسی برہم ہوگئے جبکہ دیگر ارکان نے بھی مرکزی وزیر کے رویہ پر شدید احتجاج کیا ۔ اسپیکر کوبیرسٹر اویسی اور دیگر اپوزیشن ارکان کو سمجھانے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔ نجمہ ہبت اللہ کو اسپیکر سمترا مہاجن نے اپنے الفاظ واپس لینے کا مشورہ دیا ۔ بعد میں مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے بھی اس مسئلہ پر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس ریمارکس کوریکارڈس سے حذف کردیا جائے اور کارروائی کو آگے بڑھایا جائے ۔

Tuesday, 26 April 2016

کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے تین افراد  گرفتار

کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے تین افراد گرفتار



یاقوت پورہ واحد کالونی میں کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس اور رین بازار پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر چوڑیاں تیار کرنے والے کارخانہ پر دھاوا کیا۔ پولیس نے بتایا کہ بہار کے ضلع گَیَا سے تلنگانہ رکھنے والے سولہ بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے کارخانہ میں بچوں سے مزدوری کروانے والے صدام‘ اکرم اور اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔ بازیاب کرائے گئے بچوں کو ریسکیو ہوم منتقل کردیا گیا ہے ۔
مصری ممّی کے تحفظ کیلئے اقدامات

مصری ممّی کے تحفظ کیلئے اقدامات



ریاستی میوزیم میں رکھی ہوئی مصری ممّی کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے پرنسپال سکریٹری بی وینکٹیشن نے بتایا کہ اسّی سال قبل حیدرآباد میں یہ ممّی لائی گئی تھی اور اس میں پیداہورہی خرابی کو دیکھتے ہوئے مختلف طریقوں سے اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وینکٹیشن نے بتایا کہ ماہرین سے بھی صلاح و مشورہ کیا جارہا ہے تاکہ ممّی میں پائے جانے والے نقائص کا پتہ چلایا جاسکے اور اسے محفوظ رکھا جاسکے۔کیڑوں سے بھی اس کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب اس کے کیس کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
راجندر نگر کے عمدہ ساگر میں تیراکی کے دوران تین بچے ہوئے غرقاب

راجندر نگر کے عمدہ ساگر میں تیراکی کے دوران تین بچے ہوئے غرقاب



راجندر نگر کے لکشمی گوڑہ میں واقع عمدہ ساگر میں پیراکی کے دوران تین بچے غرقاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام جل پلی کے ساکنان چاند پاشاہ‘ سمیر اور پرشانت پیراکی کے لیے گئے تھے لیکن وہ گھر نہیں لوٹے ۔ افراد خاندان کی طرف سے بچوں کی تلاش کے دوران ان کے تالاب میں غرقاب ہونے کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچوں کی تلاش شروع کی اب تک دو بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔ تیسرے کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے جل پلی میں غم کی لہر دیکھی گئی ہے ۔
تلنگانہ میں نامزد عہدوں پر تقررات کا ہوا اغا

تلنگانہ میں نامزد عہدوں پر تقررات کا ہوا اغا



وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے تلنگانہ واٹر ڈرنکنگ کارپوریشن کے نائب صدر کی حیثیت سے وی پرشانت کا تقرر کیاہے۔ اس سلسلہ میں احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔ پرشانت نے کیمپ آفس پہونچ کر وزیراعلی کا آشیروادلیا اور ان سے اظہار تشکر کیا ۔

وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے نامزد عہدوں پر تقررات کا آغاز کردیاہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ سرکاری زبان کمیشن کے صدرکی حیثیت سے مشہور صحافی و مصنف ڈی پربھاکر راؤ کو مقرر کیا گیا ہے۔حکومت نے پربھاکر کے تقرر سے متعلق احکام جاری کئے ہیں ۔ پربھاکر راؤ نے کیمپ آفس پہونچ کر وزیراعلی سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔
سرینگر این آئی ٹی کے انتظامیہ نے غیرکشمیری طلباء کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی ہیں

سرینگر این آئی ٹی کے انتظامیہ نے غیرکشمیری طلباء کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی ہیں


مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے این آئی ٹی سری نگر کے طلبہ کو سکیوریٹی کی فراہمی سے متعلق سوال پر لوک سبھا میں بتایا کہ جب طلبہ نے اپنے گھروں کو جانے کی درخواست کی جس پر این آئی ٹی کے انتظامیہ نے طلبہ کو اپنے گھروں کو واپس جانے کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کیں ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ جو طلبہ اپنے گھروں کو گئے تھے وہ اب واپس ہورہے ہیں اور این آئی ٹی کے انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جن طلبہ نے اپنے امتحانات نہیں دیئے ہیں ‘ چھبیس مئی سے ان کے امتحانات دوبارہ ہوں گے ۔
جموں و کشمیر پولیس کو ذلیل کرنا اور ان کی کارکردگی پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں :  بیرسٹر اویسی

جموں و کشمیر پولیس کو ذلیل کرنا اور ان کی کارکردگی پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں : بیرسٹر اویسی



رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ سری نگر این آئی ٹی میں پیش آئے واقعہ میں جموں و کشمیر پولیس کو ذلیل کرنا اور ان کے رول پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں ہے ۔ لوک سبھا میں کشمیر میں تشدد کے واقعات سے متعلق مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بھولنا چاہئے کہ عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے تین ہزار جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس کی نیک نامی اور ان کی کارکردگی کو شک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔ بیرسٹر اویسی نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ جموں و کشمیر پولیس کو ہٹاکر کیا وہ یہ پیام دینا چاہتے ہے کہ کیا مقامی پولیس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی غلط ہے کہ صرف سی آر پی ایف ہی غیر کشمیری طلبہ کی حفاظت کرسکتی ہے ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ کشمیر میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں انہیں نظرانداز کرنے اور الگ تھلگ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور حکومت نوجوانوں میں بڑھتی ہوئے اس رجحان کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے ۔ اگر ان حالات پر قابو نہیں پایا گیا اور نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو نہیں روکا گیا تو سی آر پی ایف بھی تحفظ کیسے فراہم کرپائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس طرح کے رجحان کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ بیرسٹر اویسی نے سوال کیا کہ کیا حکومت کم سے کم سری نگر سے افسپا اور ملٹری کے بنکرس کو ہٹائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں سری نگر این آئی ٹی کا ایک واحد انجینرنگ کالج ہے اور یہاں کے ماحول کو پرامن اور سازگار بنانا ہوگا ۔ مملکتی وزیر داخلہ کیرن رجیجو نے بیرسٹر اویسی کے سوال سے اتفاق کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی پولیس کو امن و قانون کی صورتحال کی ذمہ داری انجام دینی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم فوجی دستے مقامی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بھی نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا حکومت نے اپنی طرف سے یہ قدم نہیں اٹھایا ۔
پاکستان خارجہ سکریٹری کی دلی میں آمد ۔ ہندوستانی ہم منصب سے کی ملاقات

پاکستان خارجہ سکریٹری کی دلی میں آمد ۔ ہندوستانی ہم منصب سے کی ملاقات



ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریز کے درمیان آج دہلی میں ملاقات ہوئی ہے ۔ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ اور سرحد پار سے جاری دراندازی کے حالات میں خارجہ سکریٹریز کی اس ملاقات کو کافی اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعجاز احمد چودھری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جئے شنکر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پٹھان کوٹ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کی اطلاع ملی ہے ۔ پاکستان کے خارجہ سکریٹری ہاٹ آف ایشیا اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعجاز احمد چودھری کا دہلی ایر پورٹ پہونچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے استقبال کیا ۔ ایر پورٹ کے باہر دونوں پاکستانی عہدیداروں نے میڈیا سے بات نہیں کی ۔ پاکستانی خارجہ سکریٹری کی آمد کے موقع پر غیر معمولی سکیوریٹی انتظامات بھی دیکھے گئے ۔

Monday, 25 April 2016

چھتری ناکہ : چھاونی غلام مرتضیٰ علاقہ میں ماں اور بیٹی کا بڑی ہی بے دردی سے قتل

چھتری ناکہ : چھاونی غلام مرتضیٰ علاقہ میں ماں اور بیٹی کا بڑی ہی بے دردی سے قتل



چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چھاونی غلام مرتضیٰ علاقہ میں ماں اور بیٹی کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کا قتل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر فرار ہے ۔ یہ واردات کل رات دیر گئے اس وقت پیش آئی جب یہ دونوں ماں بیٹی حالت نیند میں تھے ۔ مقامی افراد نے ان دونوں کی خون میں لت پت لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر اور بیوی میں جھگڑے کے سبب دوہرے قتل کی یہ واردات پیش آئی ۔ مقامی افراد کی اطلاع کے بعد پولیس وہاں پہونچی ۔ اس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹر کیلئے بھیج دیا اور فرار شوہر کی تلاش شروع کردی ۔ ان دونوں ماں اور بیٹی کے گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کے نشانات پائے گئے ۔