Saturday, 16 July 2016

قندیل بلوچ کا ان کے بھائی نے ہی گلا دباکر قتل کردیا



پاکستان کی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کا ان کے بھائی نے ہی گلا دباکر قتل کردیا ہے ۔ ملتان کے نواحی علاقہ مظفر گڑھ میں بلوچ کے قتل کے بعد ان کے والد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ مقامی پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے گلا دباکر قتل کیا ہے ۔ وسیم مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے کچھ عرصہ قبل وزارت داخلہ سے انہیں مل رہی دھمکیوں کے پیش نظر سکیوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ قندیل بلوچ اپنے کئی ویڈیوز کیلئے مشہور تھیں ۔ انہوں نے بعض کرکٹرس کے بارے میں بھی اپنے ویڈیوز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان میں کافی تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ 


SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: