اترکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے ان سے منسوب اسٹینگ آپریشن کو بے بنیاد اور
من گھڑت قرار دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راوت نے کہا کہ جس شخص نے یہ
مسئلہ کو اچھالا ہے دہرہ دون میں اس کے کردار سے سبھی واقف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا
کہ جب بھی یہ شخص کسی سے ملتا ہے تو تمام لوگ اس خدشہ میں ہوتے ہیں کہ وہ ضروری کسی
کو بلیک میل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا کے نمائندہ سے کروڑ روپئے کے
مالک بننا شک وشبہات پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلیک میل کے ذریعہ ہی بڑی جائیدادیں
جمع کی گئی ہیں۔
0 comments: