Thursday, 25 February 2016

عاشق نے اپنی محبوبہ پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا



آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کالونی بوئن پلی میں ایک عاشق نے اپنی محبوبہ پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون سجاتا اپنی سہیلی کے ساتھ جمعرات کی صبح قریب نو بجے گھر کے پاس چہل قدمی کررہی تھی۔اس دوران شراون کمار اچانک وہاں پہنچ گیا۔ اس نے سجاتا پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان چل رہے معاشقے کے بارے میں سجاتا کے گھروالوں کو پتہ چل گیاتھا جس پر اسے شراون سے ملنے جلنے سے منع کردیاگیاتھا۔ مقامی افراد نے شراون کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔بوئن پلی پولیس نے ایک کیس درج کرکے شراون کو گرفتارکرلیا ہے اور سجاتا کو بال نگر کے ایک دواخانے کو منتقل کردیاگیا ہے۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: