بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں آج شام روایتی حریفوں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔ ڈھاکہ میں کھیلا جانے والا یہ میاچ ہندوستان وقت کے مطابق رات سات بجے سے شروع ہوگا ۔ اس سے پہلے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں دس بار مقابلہ کرچکی ہیں اور دونوں نے پانچ پانچ بار کامیابی حاصل کی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ دو مارچ دو ہزار چودہ کو مقابلہ ہوا تھا اور ہندوستان نے دو سو چھیالیس رن کا نشانہ پاکستان کو دیا تھا ۔ شاہد افریدی نے اٹھارہ گیندوں میں چونتیس رنز بناکر آخری اوور میں اس نشانہ کو حاصل کرلیا تھا ۔ ایک روزہ میاچ کے بجائے ایشیا کپ میں ٹی ٹوئنٹی فارمٹ کے تحت میاچس کھیلے جارہے ہیں۔پاکستان کے مقابلہ ہندوستان پسندیدہ ٹیم سمجھی جارہی ہے ۔ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں اس میاچ کو لے کر غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے دونوں ممالک چھ ٹی ٹوئنٹی میاچ کھیل چکے ہیں جس میں سے پانچ بار ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ دونوں ٹیموں نے نٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس میاچ کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1