Friday, 26 February 2016

عشرت جہاں انکاونٹر پر حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے ارکان کے درمیان نوک جھونک


افضل گرو کی پھانسی کے فیصلہ سے متعلق سابق وزیر چدمبرم کے بیان اور عشرت جہاں کے انکاونٹر پر سابق داخلہ سکریٹری جے کے پلئی کے بیان پر لوک سبھا میں بی جے پی اور کانگریس ارکان کے درمیان نوک جھونک دیکھی گئی۔ بی جے پی کے رکن انیرودھ ٹھاکر نے بعض اخبارات میں چھپی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق داخلہ سکریٹری نے عشرت جہاں انکاونٹر اور افضل گرو کی پھانسی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشرت جہاں انکاونٹر میں حلف نامہ کو یو پی اے حکومت نے اس وقت کے گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کو پھنسانے کیلئے تبدیل کیا تھا۔ بی جے پی کے رکن نے الزام لگایا کہ حلف نامہ کو بدلنے والوں کا نام ملک جاننا چاہتا ہے ۔ اس موقع پر کانگریس اور بی جے پی ارکان کی آپس میں بحث و تکرار دیکھی گئی ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: