مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جب پاکستان کی طرف سے گولیاں برسائی جائیں گی توہماری فوج کوبھی اپنی گولیوں کی گنتی نہیں کرنی چاہئے کہ جواب میں ہم نے کتنی فائرنگ کی ہے۔ تاہم وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلنی چاہئے۔ اترکھنڈ کے کھٹیما میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پہلی گولی اپنی طرف سے نہیں چلنی چاہئے لیکن پاکستان گولی چلاتا ہے تواپنی طرف سے چلتی گولیوں کوگننا نہیں چاہئے۔ جے این یو واقعہ کے تناظر میں وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک مخالف نعروں کوکبھی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن ہندوستان کی بربادی جیسے نعرے برداشت نہیں کرسکتے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1