آر جے ڈی سربراہ و سابق مرکزی وزیر ریلوے لالو پرساد یادو نے این ڈی اے کے ریلوے بجٹ کو انتہائی ہلکا قرار دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ ریل بجٹ میں کچھ بھی نیانہیں ہے ۔ لالو یادو نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز کو ہم نے پال پوس کر بڑا کیا تھا ‘ ریلویز کا خرچہ بڑھتا جارہا ہے اور آمدنی گھٹتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلیٹ ٹرین بھی صرف ایک بہانہ بن کر رہ گیا ہے ۔ لالو یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ریلویز پٹری سے اُتر گیا ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1