مرکزی مملکتی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اور آگرہ کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھاریہ کی طرف سے اشتعال انگیز تقریر کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ۔ سنگھ پریوار کی طرف سے آگرہ میں وی ایچ پی کے کارکن ارون کی تعزیتی تقریب کے دوران مملکتی وزیر نے کہا کہ ارون کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت انہیں اس طرح کے بیانات سے روک نہیں سکتی ۔ رام شنکر نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ اگر وزیر بن گئے ہیں تو ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ مملکتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اجلاس تو شروع ہوا ہے ۔ ہم اپنی مہم کو جاری رکھیں گے ۔ چہارشنبہ اور جمعہ کو ارون کی تعزیتی تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ ضرورت پڑے تو ہم سڑکوں پر بھی اتر آئیں گے ۔ اور کسی میں ہمت ہیں تو ہمیں روک کر دکھائیں ۔ انہوں نے ہندووں میں اتحاد پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر سنگھ پریوار کے دیگر قائدین نے بھی مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1