Thursday, 25 February 2016

پی چدمبرم نے افضل گرو کے مقدمہ پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا


کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم افضل گرو کے مقدمہ پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔ اکنامک ٹائمس میں شائع ایک انٹرویو میں چدمبرم نے کہا کہ ان کی نظر میں افضل گرو کے مقدمہ میں صحیح فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ چدمبرم نے جے این یو میں جاری تنازعہ میں پانچ طلبہ پر غداری کے مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی طرف سے افضل گرو کے مقدمہ میں غلط فیصلہ لیا گیا تھا اور اب جے این یو کے طلبہ پر غداری کا مقدمہ بھی مناسب نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ سال دو ہزار ایک میں سپریم کورٹ میں افضل گرو کو پارلیمنٹ پر حملہ اور وہاں ہوئی جھڑپ میں چھ پولیس ملازمین کی ہلاکت کے واقعہ کا قصوروار قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ افضل گرو کو نو فروری سال دو ہزار تیرہ میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا تھا ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: