Monday, 29 February 2016

پاکستان : سابق پولیس ملازم ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکادیا گیا


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کا قتل کرنے والے سابق پولیس ملازم ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ہے ۔ راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں ممتاز قادری کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔ پھانسی کے وقت دیئے جانے والے راستہ کی ناکہ بندی کردی گئی تھی اور ان کی لاش قانونی کارروائی کے بعد افراد خاندان کے حوالہ کردی گئی ۔ اس دوران سنی تحریک کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ممتاز قادری کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ادا کی جائے گی ۔ سزائے موت پر عمل آوری کے دوران امکانی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ ملک میں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ بعض مقامات پر گاڑیوں پر سنگباری کرنے کی اطلاعات ملی ہے ۔ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے میٹرو بس سرویس معطل کردی گئی جبکہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے جلسے اور جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد بعض افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ممتاز قادری کی حمایت میں مہم چلارہے تھے ۔ واضح رہے کہ چار جنوری دو ہزار گیارہ کو ممتاز قادری جو کہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کی سکیوریٹی پر تعینات تھے ‘ سرکاری بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا تھا ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: