ٹی آر ایس میں تلگودیشم پارٹی سے وابستہ قائدین کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو قطب اللہ پور کے تلگودیشم قائدین ‘وارڈ ممبرس اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے ریاستی وزرا ہریش راؤ اورمہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ہریش راؤاورمہیندرریڈی نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات اورعوام کے فلاح وبہبود کے کاموں سے متاثر ہوکر دوسری جماعتوں کے قائدین ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں۔ دونوں وزرا نے سنہرے تلنگانہ کے حصول کیلئے کام کرنے کا قائدین اورکارکنوں کو مشورہ دیا۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1