چھتری ناکہ کے علاقہ میں جمعہ کی رات دو نوجوانوں پر نامعلوم اشرار کی طرف سے حملہ کا واقعہ پیش آیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے ساکن سیداحمداور مغل پورہ کے ساکن نواب کو چھتری ناکہ آؤٹ پوسٹ کے پاس اشرار کے ایک گروپ نے بنا کسی وجہ کے آہنی سلاخوں سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اطلاع ملتے ہی مجلس کے رکن اسمبلی سیداحمد پاشاہ قادری اور مغل پورہ کے رکن پارلیمنٹ ابو راحیل نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس سلسلے میں شکایت درج کروائی اوربعدمیں زخمی نوجوانوں کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کروایا۔اس موقع پر فور ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سیداحمد پاشاہ قادری نے بتایاکہ اشرار کی طرف سے نوجوانوں پر بے رحمی سے حملہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس سے بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں امن وبھائی چارگی کی فضاء متاثر نہ ہو۔ سیداحمد پاشاہ قادری نے کہاکہ چھتری ناکہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے اشرار کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جس سے علاقہ میں امن وبھائی چارہ کا ماحول متاثرہورہا ہے۔مجلس کے رکن اسمبلی نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1