Friday, 26 February 2016

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی ڈاکٹر راج شری نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے دعووں کی قلعی کھول دی


راجیہ سبھا میں آج مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی طرف سے گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران درگا کا حوالہ دیئے جانے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا کی کاروائی کے دوران اپوزیشن جہاں سمرتی ایرانی کے خلاف احتجاج کررہا تھا اس وقت وقت بی جے پی نے بھی افضل گرو سے متعلق کانگریس لیڈر چدمبرم کے متنازعہ بیان پر مباحث کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں سمرتی ایرانی نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے جو بھی بیان دیا ہے وہ حیدرآباد یونیورسٹی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر دیا ہے ۔ ایوان میں مباحث کے دوران سمرتی ایرانی نے روہت خودکشی معاملہ کی تحقیقات میں دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی شمولیت نہ ہونے کو غلط قرار دیا ۔ ایرانی نے یہ بھی کہا کہ روہت ویمولا کو کبھی بھی فیلو شپ کی رقم دینے سے انکار نہیں کیاگیا۔ درگا سے متعلق اپنے ریمارک پر سمرتی ایرانی نے کہا کہ وہ درگا کی بھکت ہیں ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: