Saturday, 27 February 2016

کشمیر: جے این یو طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی پر آج ہڑتال جارہی



کشمیر کے سری نگر اور دیگر علاقوں میں علحدگی پسند تنظیموں کی طرف سے جے این یو طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی پر آج ہڑتال کی جارہی ہے ۔ حریت کانفرنس اور اس کی محاذی تنظیموں کی طرف سے جے این یو کے لیڈر کنہیا کمار اور دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ایس آر گیلانی کی گرفتاری پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں ۔ مقامی شخص غلام جیلانی نے بتایا کہ جے این یو میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدموں میں پھنسایا جارہا ہے ۔ جیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: