مہاراشٹرا کے مملکتی وزیر برائے داخلہ رام شنڈے نے اشرار کی طرف سے زدوکوب کئے جانے کا شکار سب انسپکٹر یونس شیخ سے دواخانہ پہونچ کر ان کی عیادت کی ۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ نے کہا کہ یونس شیخ پر حملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ مہاراشٹرا کے ڈی جی پراوین ڈکشٹ بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر یونس شیخ جن کو داڑھی بھی ہیں انہیں دائیں بازو کی بنیاد پرست تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا ۔ انہیں زعفرانی پرچم اُٹھاکر گشت کرایا گیا تھا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود پولیس ملازمین بھی ان کی مدد کرنے میں لاپرواہ دیکھے گئے تھے۔ پچاس سالہ سب انسپکٹر کے افراد خاندان نے پولیس محکمہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یونس شیخ کو جئے بھوانی اور جئے شیواجی جیسے نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا گیا تھا ۔ بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے سولہ افراد کو تحویل میں لیا ہے ۔ اور اس کیس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1