تلنگانہ اپوزیشن قائد جاناریڈی نے کہا کہ پرانے شہرکے چوالیس پولنگ مراکزپر دوبارہ رائے دہی کراونے کامطالبہ کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس اور مجلس جماعت نے اپنے مفاد کیلئے سرکاری انتظامیہ کواستعمال کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پر حملہ ہوا ہے اوریہ حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ اس پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے۔ اس موقع پر ورکنگ پریسڈنٹ نے کہاکہ ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم خفیہ ایجنڈہ کے تحت کام کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پولیس ایم آئی ایم کے حق میں کام کررہی ہے اور مجلس دیگرپارٹی کے قائدین کو خوفزدہ کررہی ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1