بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ انیس سو چوریانوے میں اس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ رام جنم بھومی متنازعہ مقام پر ہی تھی اور بعد میں اسے مسجد بنایا گیا تو یہ ساری زمین ہندووں کے حوالہ کی جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ حکومت کو اس وعدہ کو پورا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو یہ بات مان لینی چاہئے اور سریو ندی کے پاس مسجد بنالینا چاہئے اور ہم رام جنم بھومی کے پاس رام مندر بنالیں گے اور یہی ایک بہتر سمجھوتہ ہوگا ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1