وائی ایس آر سی پی کے لیڈر بی ستیہ نارائنہ نے کہا ہے کہ چندرابابونائیڈو کا دورہ حکومت تغلق کے اقتدار کی یاد دلاتا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی ستیہ نارائنہ نے کہاکہ عوامی دباؤ کی وجہ سے ریت پالیسی میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ نئی ریت پالیسی کومتعارف کیاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو اور وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو ایک دوسرے کی مدافعت کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ وائی ایس آر سی پی کے قائد نے کہاکہ ریاست کے ساتھ دونوں قائدین نے انصاف نہیں کیا ہے۔ دونوں قائدین ذاتی مفاد کیلئے ریاست کے وسائل کا استعمال کررہے ہیں۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1