ہندی فلموں کے افسانوی گلوکار محمد رفیع کے فرزند شاہد رفیع نے اپنے والد کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد رفیع نے کہا کہ محمد رفیع ایک سیکولر شخص تھے۔ شاہد رفیع نے کہا کہ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں ہونے کی وجہ سے محمد رفیعک و ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ شاہد رفیع نے بعض اخبارات میں وزیراعظم سے متعلق میڈیا میں آئی ان سے منسوب خبروں کو مستردکردیا۔ واضح رہے کہ یہ خبریں آئیں تھیں کہ شاہد رفیع نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں مسلمان غیرمحفوظ ہیں ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1