Thursday, 25 February 2016

ریلوے بجٹ میں ایک بارپھر تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی



مرکزی ریلوے بجٹ میں ایک بارپھر تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ قاضی پیٹ کوچ فیکٹری اور ایم ایم ٹی ایس کے سرویس میں توسیع سے متعلق کی گئی نمائندگیوں کو مستردکردیاگیا۔ مرکزی ریلوے بجٹ میں تلنگانہ کے بعض پراجکٹوں کیلئے فنڈس مختص کئے گئے ہیں جن میں کوٹی پلی تا نرسا پور لائن کیلئے دوسوکروڑروپئے منظورکئے گئے ہیں اسی طرح پدا پلی تا نظام آباد کیلئے سترکروڑ‘منیر آباد تا محبوب نگرایک سو اسّی کروڑ روپئے‘ مارچلا تا نلگنڈہ بیس کروڑروپئے ‘قاضی پیٹ تا وجئے واڑہ تیسری لائن کیلئے ایک سو چودہ کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قاضی پیٹ اور ورنگل کے درمیان روڈ اوور بریجس کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑروپئے منظور کئے گئے ہیں۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: