Monday, 29 February 2016

حکومت کا بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن کا حصہ ہے : وینکیا نائیڈو


مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ حکومت کا بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن کا حصہ ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ مزدور ‘ غریب ‘ کسان ‘ خواتین اور نوجوانوں کے علاوہ دیگر طبقات کو بجٹ میں اہمیت دی گئی ہے ۔ یہ ملک کیلئے اچھا ہے ۔ وزیر اعظم جو تبدیلی چاہتے تھے اس بجٹ کے ذریعہ وہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور دیہاتوں کے عوام کو اس سے کافی خوشی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہاوزنگ کے شعبہ میں جو رعایتیں دی گئی ہیں۔ اس سے ملک کے عوام کا گھر بنانے کا خواب بھی پورا ہوگا ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: