اترپردیش کے شہر میرٹھ میں اسکول بس کے الٹ جانے سے ایک طالب علم ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیکل آفیسر رمیش چندرا نے بتایا کہ پچیس بچوں کو زحمی حالت میں دواخانہ لایا گیا جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں حادثہ کے وقت چالیس طلبہ سوار تھے ۔ اسکول ختم ہونے کے بعد یہ بس بچوں کو لے جارہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی ۔ سرپرستوں نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے ناقص بسیں استعمال کی جارہی ہیں۔ مقامی پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1